صحت

ہارڈ ایریا الاونس میں کٹوتی نامنظور، کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے، غذر میڈیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ ہیلتھ پیکیج پر عملدرآمد کیا جائے،ہارڈ الاؤنس میں کٹوتی نامنظور،کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے۔میڈیکل ایسوسی ایشن غذر کے ممبران ڈاکٹر نہال ،ڈینٹل سرجن نور ولی شاہ ودیگر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اعلان کردہ ہیلتھ پیکیج پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔درجنوں ڈاکٹر طویل عرصے سے کنٹریکٹ پر خدمات انجام دے رہے ہیں جن کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے جس پر ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں نیز ہارڈ الاؤنس میں کٹوتی کر کے ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس سے ڈاکٹروں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،حکومت کٹوتی کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں اجتماعی طور پر استعفا دینے کی دھمکی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button