چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے انتخابات ہوگئے، سرتاج احمد چیرمین منتخب

چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے انتخابات ہوگئے، سرتاج احمد چیرمین منتخب

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال ( محکم الدین ) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ اور تمام ایل ایس اوز کے چیرمینان اور نمایندوں نے متفقہ طور پر سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد کو چیر مین اور محمد وزیر خان کو بطور وائس چیرمین منتخب کر لیا ۔ جو آیندہ تین سال سی سی ڈی این کی نمایندگی کریں گے اس سلسلے میں سالانہ جنرل میٹنگ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں چترال بھر کے ایل ایس اوز کے چیرمین اور نمایندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی سی ڈی این کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اُس کے بعد نئے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب کا مرحلہ آیا ۔ جس میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار اپنایا گیا ۔ جس میں حاضرین کی اکثریت نے سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد کو چیرمین اور محمد وزیر خان کو وائس چیرمین اپنی خدمات جاری رکھنے کے رائے کا اظہار کیا ۔ اس پر تمام شرکاء متفق ہو گئے ۔ اس موقع پر نو منتخب چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سی سی ڈی این پورے چترال کے ایل ایس اوز اور کمیونٹی کی نمایندگی کرتی ہے ۔ اور یہ ایسا فورم ہے ۔ جس کے تمام ممبران رضاکارانہ طور پر چترال کی تعمیرو ترقی میں اپنے وسائل اور وقت صرف کرتے ہیں ۔ موجودہ وقت میں چترال کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔ خصوصا اقتصادی راہداری کیلئے چترال کے لوگوں کی طرف سے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ا نہوں نے کہا ۔ کہ سی سی ڈی این کو مستحکم بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ اور اس کیلئے وسائل پیدا کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں سابق چیرمین محمد وزیر خان کی خدمات کو سرا ہا گیا ۔ جنہوں نے اپنے دورانیے میں ادارے کیلئے اہم کام انجام دیے ۔ اجلاس میں اسلام اکبر الدین کو سیکرٹری سی سی ڈی این مقرر کیا گیا ۔ جبکہ رحمت غفور بیگ ، انجینیر محمد ایوب ، علاء الدین عرفی ، عبدالغفار لال اور محکم الدین پر مشتمل ایک کور کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جو فوری نوعیت کے کاموں میں کابینہ کی مدد کرے گا۔ اجلاس میں سابقہ فیصلوں کے مطابق یوتھ اور خواتین کی بورڈ میں نمایندگی کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا ۔ اور مذکورہ ممبران کو جلد بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم متعلقہ ایل ایس اوز ان افراد کو نامزد کریں گے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔