نوجوان

دیامر میں میگا منصوبوں کی تعمیر سے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوا، منظور قریشی

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر کے نوجوان جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔دیامر میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر سے نوجوانوں کا مستقبل مزید روشن ہوا ہے۔حکومت دیامر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔دلجمعی اورلگن سے ان مواقعوں سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔کمپیوٹر کی تعلیم دور جدید کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔سوشل ویلفئیر کمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ سنٹر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان کسی بھی ادارے میں کام کی اہلیت رکھیں گے اور انہیں ملازمت کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔گھر کی دہلیز پر آئی ٹی کی ٹریننگ کی فراہمی خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہار منیجر کمیونٹی ڈویلپمنٹ دیامر پاورٹی ایلیویشن پروگرام منظور احمد قریشی نے سوشل ویلفئیر آفس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے نوجوانوں میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سوشل ویلفئیر آفیسر محمد حنیف خان نے خطاب میں کہا کہ محکمہ سال میں دو بار نوجوانوں کے لئے چھے چھے ماہ کے لئے آئی ٹی ٹریننگ کا انعقاد کر رہا ہے اب تک سینکڑوں نوجوان تربیت حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تربیتی کلاس میں اٹھائیس طلباء نے ٹریننگ مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں سماجی بہبود اور ترقی کے لئے محکمہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے آئی ٹی ٹریننگ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button