سیاست

شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی 38ویں برسی چترال میں نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی

چترال( نمائندہ   )شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے 38ویں برسی چترال میں انہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے شہید بھٹو اقوام عالم اور مسلم امہ کے رہنما تھے جن کو شہید کرنے سے عالم اسلام کو زبردست دھچکا لگا وہ شہید بھٹو کے ۳۸ ویں برسی کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ۷۳ کا متفقہ آئین اسلامی سربراہ کانفرنس جیسے کارہائے نمایاں انجام دیئے کہ انہیں رہتی دنیا تک لوگ یاد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پورے عالمِ اسلام کو بھی متحد اور منظم کرنے اوراِن کے وسائل کو درست سمت میں استعمال کرنے کے لئے بھی ایک ایساجامع اور مربوط منصوبہ اسلامی ممالک میں متعارف کروایاتھا کہ اگر اِس پر اس وقت صحیح معنوں میں عملدرآمد ہوجاتاتوآج نہ صرف پاکستان کا بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتامگر ہائے رے !افسوس کے اِن کے اِس منصوبے سے اسلام دشمن قوتوں میں ہلچل برپاہوگئی اور ایسامحسوس ہونے لگاکہ جیسے کہ اگر اِن کے اِس منصوبے پر پوری طرح سے عمل درآمد ہوگیا تو یورپ میں قیامت آجائے گی اوراِس خوف سے ہی اِن کی نیدیں اڑ چکی تھیں چترال کیلئے لواری ٹنل ،بجلی،اور آمدورفت سمیت تمام جمہوری حقوق دے دئیے جو پہلے عوام کو کبھی حاصل نہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں ضلع چترال کا صدر ،حکیم خان کو جنرل سیکریٹری اور قاضی فیصل کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے باقی تنظیمیں وہ کارکنوں ک مشورے سے تشکیل دیں گے وہ ناراض کارکنوں کو منانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور پارٹی کو متحد کریں گے یاد رہے کہ دروش سے کارکنوں نے جلوس کی شکل انہیں چترال شہر لایا برسی کے اجتماع سے شریف حسین ،حکیم ایڈوکیٹ،قاضی فیصل ،جاوید اختر وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button