تعلیم

ضلع دیامر میں خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے، گورنر میر غضنفر علی خان

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے صوبائی حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبائی حکومتی ترجمان نے گورنر گلگت بلتستا ن کو دیامر کے تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ضلع دیامر کے تعلیمی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔دیامر کے عوام ذہین اور اہلیت سے بھرپور ہیں۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دیامر کیمپس میں کلاسز کی اجراء سے طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی ۔اب تعلیمی پیکیج میں بھی دیامر کو سر فہرست رکھا جائے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ضلع دیامر سمیت پورا گلگت بلتستا ن میر اگھر ہے ۔تعلیم کے فروغ سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے اور وفاقی سطح پر میری ذاتی کوششوں سے گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم میں ٹھوس اقدامات اُٹھانے کیلئے سنجید ہ اقدامات ہورہے ہیں اور صوبائی حکومت خطے میں تعلیمی اصلاحات کے نفاذ کے ذریعے اس اہم نوعیت کے شعبے کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ضلع دیامر میں خواتین کو تعلیم مہیا کرنے کے لیئے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں گھر میں علمی و تعلیمی انقلاب کا سبب بنتی ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ضلع دیامر کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے لے لیئے میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہوں اور وقت دور نہیں کہ دیامر تعلیمی اعتبار سے دیگر علاقو ں سے آگے جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ میں نے دیامر کے حوالے سے ہمیشہ مثبت بات کی ہے اور وہاں کے لوگ بہترین روایت کے پاسدار ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button