سیاست

قائد عوام شہید بھٹو کی برسی پر بلتستان بھر میں دعائیہ اور تعزیتی تقاریب منعقد

سکردو(پ ر) قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے سکردو میں پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویژن سکردو کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد ، قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کارکنوں کا طوفان اُمڈآیا ، بارش کے باوجود بڑی تعدادمیں لوگوں نے برسی کی تقریب میں شرکت کی ، برسی کی باقاعدہ تقریب سے قبل پیپلزپارٹی سب ڈویژن سکردو کے زیر اہتمام قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی ، سکردو میں سب ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والی بڑی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سکرٹیری پی پی پی گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل تھے ، جبکہ ضلع سکردو کے جنرل سکرٹیری وزیر وقار علی تقریب نے تقریب کی صدارت کی اور سب ڈویژن سکردو کے صدر بشارت جمالی نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے ،

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سکرٹیری انجینئر محمد اسماعیل ، ضلع سکردو کے جنرل سکرٹیری وزیر وقار ، صوبائی رابطہ سکرٹیری محمد بشیر ، پاکستان ڈویژن کے ترجمان نجف علی ، ضلع سکردو کے سینئر نائب صدر وزیر محمد اقبال ، فنانس سکرٹیری حاجی حسنین ، سب ڈویژن سکردو کے صدر بشارت جمالی ، جنرل سکرٹیری طالب استوری ، نامور قانون دان بشارت غازی ایڈوکیٹ ، میر افتخار ایڈوکیٹ ، سینئر رہنماء پی پی پی سید حیدر شاہ سب ڈویژن روندو کے صدر ایڈوکیٹ شرباز ، ڈاکٹر نسیم ، تحصیل گمبہ سکردو کے جنرل سکرٹیری اخوندفرمان سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال اور دیگر نے کہا کہ بھٹو الزم ایک فلسفے کا نام ہے سامراجی قوتوں کی اشارے پر وقت کے آمروں نے شہید بھٹو کو پھانسی دی شہید بھٹو پاکستان کے کڑوروں عوام کے دلوں کی ڈھرکن تھے ، شہید بھٹو نے پاکستان کے عوام کا جینا سیکھا دیا ، ایٹمی طاقت کے زریعے ملک کو دفاعی اعتبار سے مضبوط بنایا ،آپ پاکستان کے آئین کے خالق ہیں ، عوام دشمن قوتوں نے کڑوروں لوگوں کے محبوب قائد کو عوام کا جدا کر دیا ، لیکن وقت کے آمر شہید بھٹو کی محبت کبھی ہمارے دلوں سے ختم نہیں کر سکتے ، شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے زریعے عوام سے جینا کا آسرا چھین لیا گیا ، گلگت بلتستان کا بچہ بچہ قائد عوام کا جیالا ہے گلگت بلتستان کے عوام قائد عوام کے احسانات کبھی نہیں بھول سکتے قائد عوام نے گلگت بلتستان کے عوام کو کالے قوانین سے چٹکارا دلائے اور گندم سبسڈی قائد عوام کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تحفہ تھا جس کے ثمرات آج بھی گلگت بلتستان کے عوام حاصل کر رہے ہیں ، وقت کے آمر لاکھ کوشش کریں ہمارے دلوں سے بھٹو کی محبت کبھی کم نہیں ہو سکتی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے امیر المومنین بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، در حقیقت وہ امیرالمومنین نہیں بلکہ امیرالمجرمین و لمنافقین ہیں ،ان کی سیاسی پستی کا یہ عالم ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور نوجوانوں کو ریت اور بجری کا مشورہ دے رہے ہیں ، ہونا تو یہ چاہیے کہ ان جیسے لوگ ریت اور بجری نکالیں اورباشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسمبلی میں ہونا چاہیے ،ن لیگ کا سیاسی باپ ضیاالحق ہے اور موجودہ ن لیگ کی حکومت آمریت کی پیداوار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے میڈیا اور تمام اداروں کو اپنے تابع کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ضیاالحق کی باقیاجات سے خیر کی توقع رکھنا فضول ہے ، گلگت بلتستان کے لوگوں کو پیپلزپارٹی سے بے وفائی کی سزا مل رہی ہے ، کیونکہ کوئی قوم جب احسان فراموش ہوتی ہے توظالم و جابر اور فاسق و فاجر حکمران اُن پر مسلط ہو جاتے ہیں ،

مقررین نے کہا کہ ہم پر پیسہ لیکر نوکریاں فروخت کرنے کا الزام لگانے والوں نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے تمام اداروں کو کرپشن کا گڑھ بنا لیا گیا ہے ن لیگ کی کرپشن کی اس سے بدترین مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ ن لیگی نے پیسے کے حصول کے لیے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی عزتوں کا نیلا م کر دیا ، شیڈول فورتھ کو صوبائی حکومت انتقامی کاروائی کے طور پر استعمال کر رہی ہے پرامن شہریوں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے شیڈول فورتھ میں ڈالا جا رہا ہے ، ن لیگ کالعدم جماعتوں کی بی ٹیم ہے ، اور کالعدم جماعتوں کی حمایت سے ہی اقتدار میں آئی ہے ، شیڈول فورتھ میں اصل حق دار وزیر اعلیٰ سمیت ن لیگ کے وزراء ہیں جنہوں نے اخلاقیات کی تمام حدین پار کر دی ہیں ، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو سوائے دھواں کے کچھ نہیں ملے گا ، انہتائی اہمیت کے حامل منصوبے میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کے عمل کی ہم بھر پو ر مذمت کرتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ سیکس سکنڈل کا از خود نوٹس لیں اور اگر وہ اس مکردہ فعل میں ملوث پائے گئے تو انہیں قرار واقعی سز ا دی جائے۔

مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں نان ایشوز پر شو ر شرانہ اور دھرنے دینے والے آج شیڈول فورتھ سے خوب سے گھروں تک محددو ہو کر رہ گئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی والے شیڈول فورتھ سے ڈرنے والے نہیں ، عوام ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ، یکم نومبر کو پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی جلسہ کرے گی ، مقررین نے کہا کہ ن لیگ والے ہم کرپشن کا الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان جھانکھیں ن لیگ نے کرپشن کی گنگا ہی خشک کر دی ہے ، پیپلزپارٹی پر کرپشن کا الزام لگانے والے تحقیقات شروع کرائیں تاکہ دووھ کا دووھ پانی ہو جائے ، ن لیگ نے انتخابات کے دوران جھوٹے اعلانات کے زریعے عوام سے ووٹ بٹورے اور آج بھی ن لیگ کے پاس عوام کو دینے اور دیکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ن لیگ کی سب سے بڑی کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگائی اور دوسری بڑی کارکردگی سیکس سکنڈل ہے تیسری بڑی کارکردگی اخبارات کی بندش اور چھوتی بڑی کامیابی سی پیک میں گلگت بلتستان کا نظر انداز ہونا اور چھوتھی بڑی کامیابی بے روزگار نوجوانوں کو ریت اور بجری کے کام پر لگانا ہے ، اس کے علاوہ ن لیگ کی کوئی اور کارکردگی نہیں ، مقررین نے کہا کہ اگلی حکومت ہر صورت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہو گی۔

کھرمنگ: پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسب سے کھرمنگ کے صدر مقام طولتی میں تقریب کا انعقاد ، بلتستان ڈویژن کے سینئر نائب صدر بشارت ظہیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے قائد عوام کی برسی کی تقریب میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان ڈویژن کے سینئر نائب صدر بشارت ظہیر نے کہا کہ قائد عوام جب سے پاکستان کی سیاست میں عملی طور پر شریک ہو ئے ہیں وہ پاکستان کی سیاست کا محور رہے ہیں آج بھی پاکستان کی تمام سیاست قائد عوام کے ارگرد ہی گھومتی ہے ، پاکستان میں آج جتنے بھی سیاست دان سر گرم عمل ہیں ان کی شناخت کے لیے دو نام دیے جا سکتے ہیں ، بھٹو کے حامی سیاست دان اور بھٹو کے مخالف سیاست دان ،قائد عوام نے پاکستان کی سیاست میں ایسے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جنہیں ماہ و سال کی گرد و دھن دھلا نہیں سکی بلکہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام قائد سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا کمی نہیں ، اگرچہ ان کے مخالفین جنہو ں نے انہیں جبرااقتدار سے محروم اور برس ہا برس تک ملک کے سیاہ و سفید کے مالک بیٹھے رہے ہر ممکن کوشش کرتے رہے کہ عوام کے زہنوں پر سے قائد عوام کی سحر انگیز شخصیت کا اثر زائل کیا جائے اور عوام کے دلوں سے ان کی حکمرانی کو حتم کیا جائے اس مقصد کے لیے بھٹو دشمنوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے زرائع ابلاغ کے زریعے جناب قائد عوام کی کردار کشی کی زبردست مہم چلائی ، بلکہ انہیں نواب محمد احمد خان آف قصور جس نے انگریز دور میں بر صغیر حریت پسند بھگت سنگھ کو پھانسی دلوائی تھی کے قتل کے مقدمے میں ملوث کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، ان دشمنوں کا خیال تھا کہ بھٹو کو جسمانی طور پر ختم کر دینے سے عوام کچھ عرصے بعد خود بخود اپنے اس عظیم قائد کو بھول جائیں گے مگر ان لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ بھٹو اپنے وعدے کے پکے تھے ، اور انہو ں نے اپنے عوام سے وعدہ کر رکھا تھا،کہ وہ کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں۔

تقریب سے ضلع کھرمنگ کے صدر عباس پاروی جنرل سکرٹیری راجہ جاوید اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button