صحت

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا چلاس شہر میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے، زائد المعیاد اور مشکوک ادویات برآمد

چلاس(مجیب الرحمان)ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کا چلاس شہر کے میڈیکل سٹورز اور ہسپتال سٹور پر چھاپے ،ایکسپائر اور مشکوک ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر کفایت اللہ کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے تمام نجی اور سرکاری ادویات کے سٹورز پر چھاپے مارے۔اس دوران انہوں نے دو میڈیکل سٹورز سے ایکسپائر ادویات بر آمد بھی کر لیں۔جبکہ ہسپتال کے سٹور سے ادویات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے نمونے کے طور پر حاصل کیں۔ہسپتال کے سٹور میں مطلوبہ ٹمپریچر نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ادویات کے مطلوبہ درجہ حرارت پر سٹوریج کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد ادویات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرگ کورٹ میں کیس بھجوایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button