عوامی مسائل

تحصیل یاسین ن لیگ کی بے رخی اور تحریک انصاف کی بے بسی کا شکار، مسائل کے انبار لگ گئے

یاسین (تجزیاتی رپورٹ: معراج علی عباسی) آبادی اور رقبہ کے اعتبار سے ڈسٹرکٹ غذرکا دوسرابڑاتحصیل یاسین مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔صحت ،تعلیم ،بجلی کا بحران، سٹرکیں خراب۔کوئی پرسان حال نہیں ۔60 ہزار کی آبادی پر مشتمل تحصیل یاسین کے لیے ایک سول ہسپتال موجود ہے جو تمام ترسہولیات سے خالی ہے تحصیل یاسین میں بوائز و گرلز کالج تو درکنار ایک عدد ہائرسیکنڈری سکول تک دستیاب نہیں ہے ۔ تحصیل یاسین میں سال 2015سے تعمیرو ترقی کی عمل مکمل طور پر جمود کا شکار ہے ۔سال 2015,2016 میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ہرطرف ہو کا عالم ہے ۔تحصیل یاسین کے اندر ترقیاتی کام نہ ہونے کے علاوہ عوام یاسین تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے زد میں ہیں ۔

یاسین میں صحت کا شعبہ بدحالی کا شکار ہے یاسین کے واحد سول ہسپتال سمیت نصیب درجن سے زیادہ ڈسپنسریوں میں میڈیکل ، پرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ ضروری بینادی ضروری سہلولیات تک موجود نہیں ہے ۔60ہزارکی آبادی کے لیے صرف ایک ڈاکٹرموجودہے ۔جبکہ پوری تحصیل میں کوئی لیڈی ڈاکٹراور ڈنیٹل ڈاکٹرنہیں ہے ۔سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے سابق حکومت کے دور میں یاسین میں کئی نئے سرکاری سکولوں کی عمارتیں تعمیرگئے جا چکے مگر پی سی فور نہ ہونے کے باعث اپ تک بند پڑئیں ہیں ۔ یاسین میں کوئی سرکاری کالج اور ہائرسیکنڈی سکول نہ ہونے کے باعث میٹرک کے بعد یاسین کے ہزاروں طلباء و طالبات پرائیویٹ کالجوں میں بھاری فیس ادا کرکے داخل ہونے یا ہمشہ کے لیے تعلیم کو خیرباد کرنے پر مجبور ہے ۔گوپس سے یاسین مین شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔اندرون تحصیل سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے ۔یاسین سے شہید نشان حیدر لالک جان کے گاوں کے درمیان روڑ پر سفرکرنا ننگے پاوں ننگاپربت سر کرنے کے مترادف ہے ۔ یاسین کے مختلف گاوں کو مین شاہراہ سے ملنے والے 5 رابطہ پل گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ چکے ہیں جس باعث لوگ مین شاہراہ تک پیدل چلنے پر مجبور ہے ۔ غرض تحصیل یاسین کے عوام زندگی کے ہرشعبے میں پسماندگی کی جانب جارہے ہیں ۔

یاسین سے پی ٹی آئی کا منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے فنڈز کی کمی اور کٹوتی کی وجہ سے مشکلات کا رونا رو رہے ہیں، لیکن دوسری طرف جہاں موقع ملےمسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔

اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کی بے جا تعریف کے باوجود ن لیگ کی صوبائی حکومت نے تحصیل یاسین کو اب تک نظرانداز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے اقتدار کے دوسالوں کے دوران گلگت بلتستان کی پہچان شہید نشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری دینا بھی گوارہ نہیں کیا ۔یاسین کے عوام ن لیگ کی بے رخی اور پی ٹی آئی کے بے بسی کے باعث رُل چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button