گلگت بلتستان

سی پیک کی کامیابی اور استحکام پاکستان کے لئے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کر ناملکی مفاد میں ہے۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان

گلگت( فرمان کریم ) اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ مرزاعلی ،سینئر نائب صدر دیدار علی ضلع نگر کے صدر اقبال حسین سمیت دیگر رہنماوں نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے عوام کو حقوق ملنے پر کشمیری رہنماوں کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا مگر جب بھی گلگت بلتستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی بات ہوتی ہے تو مخالفت شروع کر دیتے ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ سی پیک کی کامیابی اور استحکام پاکستان کے لئے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کر ناملکی مفاد میں ہے۔ جو لوگ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں در اصل وہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے سٹیٹ سبجیکٹ رول معطل کر دیا گیا ، مار شل لا کے دور میں گلگت بلتستان کو زون بنایا گیا تب کل جماعتی کانفرنس کیو ں منعقد نہیں کی گئی پاک چائنہ بارڈر ایگریمنٹ کیا گیا تب کشمیر ی خاموش کیوں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں ، کشمیر نے بھارت سے االحاق کا اعلان کیا تھا تب گلگت کے مجاہدین نے آزادی حاصل کی اور خود مختار ریاست تشکیل دینے کے بعد پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔ کشمیری رہنماوں کو دعوت دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وہ آئیں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بات کریں ۔ گلگت بلتستان کے عوام اہم جغرافیائی خطہ کو متنازعہ رکھنے کو استحکام پاکستان کے لئے مناسب نہیں سمجھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 70 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں اور یہاں کے عوام ایک طویل عر صہ سے آئینی حقوق کے حصول کی جد وجہد میں مصروف رہے ہیں اور یہ جی بی کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین اور حساس سرحدوں کے حامل خطہ کو شناخت سے محروم رکھا گیا جو عالمی المیہ سے کم نہیں اور ساتھ ساتھ پوری دنیاکے نقشہ پر بے لوث اور حب الوطنی کی عظیم نشانی بن چکا ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق مکمل آئینی حیثیت کا تعین کر کے سی پیک جیسے اہم منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنائیں گئے۔ ضرورت پڑنے پر آئینی حقوق کے حصول کے لئے کل جماعتی کانفرنس سمیت عوامی اجتماعات کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button