گلگت بلتستان

ضلع گلگت کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ ، غیر قانونی تعمیراتی سر گر میوں پر پا بندی عا ئد

گلگت (پ ر) سب ڈویژنل مجسٹریٹ دنیور کے دفتر سے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے تحت ضلع گلگت اورتحصیل دنیور سمیت سلطا ن آ باد کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہو ئے خا لصہ سرکار کی اراضی پرغیر قانونی طور پر تعمیراتی سر گر میوں ، شجر کاری اور پتھر وں کی بلاسٹنگ پر پا بندی عا ئد کر دی گئی ہے ۔دفعہ 144کے تحت ان علا قوں میں پتھر وں کی ڈھلا ئی سمیت ریت کی منتقلی اور تعمیرا ت کے سلسلے میں مشینری کے استعما ل کی سختی سے مما نعت کر دی جا چکی ہے ۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button