صحت

ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلوویلفیئر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

گانچھے (خصوصی رپورٹر) ہسپتال ویلفیئر منیجمنٹ کمیٹی ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کا اجلاس زیر صدارت چیرمین و پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ کے منعقد ہو ا جس میں پارلیمانی سیکرٹری میجر(ر) محمدامین ، شیرین ، رکن کونسل سلطان علی خان اور کمیٹی کے ممبران شریک تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر غلام حیدر عاصم نے کہاکہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال ایمرجنسی میں سو فی صد ادویات مفت فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ او ٹی کے مریضوں کو بھی تمام ادویات مفت دی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے محکمہ ہیلتھ خصوصاً خپلو ہسپتال کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ہسپتال میں مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخیر حضرات خصوصا انور علی ، ٹھیکیدار غلام محمد ، اسسٹنٹ کمشنر خپلو بابر صاحبدین ، سابق ہیڈ ماسٹر جعفر علی اور صدر پریس کلب و دیگر کے بھر پور تعاون کیا اور انہی لوگوں کے تعاون سے ہسپتال کے بہت سے مسائل حل کیا ہے انہی لوگوں کی تعاون سے خواتین اور مردوں کو استقبالیہ اور ادویات دینے کے لئے دو بڑے ہال کی تعمیر تکمیل ہوئی ہے بریفنگ میں انھوں نے ہسپتال کے مسائل ہیلتھ کمیٹی کے سامنے رکھتے ہوئے ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال میں گائناکالوجسٹ اور بے ہوشی ڈاکٹر اور سپیشلیسٹ کی عدم دستیابی سے مریضوں کو مسائل درپیش ہیں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین و پارلیمارنی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہاکہ میں نے اپنی پہلی اے ڈی پی سے پچاس لاکھ روپے ہسپتال کو دی ہے آئندہ اے ڈی پی سے پچاس لاکھ روپے ہسپتال کے لئے مختص کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر اور انکی ٹیم کی دن رات محنت اور کاوشوں سے خپلو ہسپتال کو گلگت بلتستان میں مثالی ادارہ بن گیا ہے۔ ہماری حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی دلچسپی کے بدولت ہیلتھ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئی ہے۔ ہیلتھ اور تعلیم کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجحات میں شامل ہے ہماری دور حکومت نے ان دونوں شعبوں میں بہتری لائی ہے ۔

رکن کونسل سلطان علی خان کا چالیس اور پارلیمارنی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین ، شرین اختر کا ڈسٹرکٹ کے لئے تیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ ہسپتال ویلفیئر کمیٹی کی اجلاس میں میجر (ر) محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے لئے تعاون اور فنڈز کی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ خپلو ہسپتال ضلع بھر کی عوام کے لئے واحد شفا خانہ ہے یہاں پورے ضلع سے مریض علاج کے لئے آتے ہیں ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر کی خدمات لائق تحسین ہے ان کی دن رات محنت سے ہسپتال ملکی سطح کا شفاء خانہ بن گیا ہے ہماری تعاون ہسپتال کے ہمیشہ رہے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل سلطان علی نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر کی آنے سے پہلے ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ہسپتال مسائل کی آماجگاہ اور سیاسی آکھاڑہ بن بنایا ہوا تھا ڈاکٹر غلام حیدر نے آتے ہی ہسپتال کا نقشہ بدل کے رکھ دیا۔ ہم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر کی بہترین خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایوارڈ دی جائے پارلیمارنی سیکرٹری شرین اختر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ خپلو ہسپتال پورے علاقے کے لئے مثالی ادارہ بن گیا ہے ہسپتال کی مسائل کو حل کرنے اور ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میں نے وزیر علیٰ گلگت بلتستان سے بات کی ہے انہوں نے یقین دہانی کی ہے کہ جلد خپلو ہسپتال کی مسائل کو حل کریں گے

پاررلیمارنی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ ، میجر(ر) محمد امین ، شرین اختر ، رکن کونسل سلطان علی اور ہسپتال ویلفیئر کمیٹی کے ممبران نے خپلو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر نے ہسپتال میں کئے جانے والی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو سردی سے بچانے کے لئے ڈپٹی کمشنر اورلوکل گورنمنٹ کی تعاون سے تمام وارڈ کی پلینگ کی ہے اس موقع پر استقبالیہ روم کا افتتاح کیا اس کے ساتھ شاہمدان کانفرنس ہال کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button