ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اورہا شو فاونڈیشن کے ما بین علاقائی ثقافت کی ترویج کے لیئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کی آفس میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اور ہا شو فاونڈیشن کے ما بین علاقائی ثقافت کی ترویج اور نوجوانوں کے لیے مو سیقی کی تر بیت اور عوام الناس کو معیاری تفریحی مہیا کرنے کے حوالے سے ایک تقر یب کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی ثقافتی پرگراموں کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کی بہترین کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ڈینش سفارت خانے اور ہاشو فاونڈیشن نے مو سیقی کے حوالے سے پراجیکٹ سے متعلق موسیقی کے آلات کو مزید ایک سال تک توسیعی بنیادوں پر ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کو نسل کو دینے کے حوالے سے MOUُُپر دستخط کیے۔

اس سادہ اور پُر وقار تقریب میں ہاشو فاونڈیشن کی نمائندگی جناب بلبل جان شمس اورجبکہ ہنزہ آرٹس اینڈکلچر کی جانب سے سردار علی خان نے کی اور ضروری کاغذات پر دستخط کیے۔اس تقریب میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button