تعلیم

ہنزہ : آغا خان ڈائمنڈ جوبلی کمیونٹی سکول خانہ آباد کا نتیجہ 97 فیصد رہا

ہنزہ (بیوررپورٹ)آغا خان ڈائمنڈ کمیونٹی ہائی سکول خانہ آباد کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا ،مجموعی طور پررزلٹ 97فیصد رہا ۔گزشتہ روز ہنز ہ شناکی کے علاقے خانہ آباد میں آغاخان ایجوکیشن سروس کے زیر انتظام کمیونٹی بیسڈ ہائی سکول خانہ آباد میں یوم والدین منایا گیا جس میں طلباء و طالبات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیاگیا۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نیک عالم تھے اور اس کے علاوہ اکیڈمک کوراڈینیٹر AKESPہنزہ سخی احمد ،سکول کے پرنسپل شیراز خان ،اساتذہ طلباء و طالبات اوربچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈاکٹر نیک عالم اور اکیڈمک کورڈینیٹر AKESPہنزہ نے آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کی پورے ملک اور بالخصوص گلگت بلتستان میں خدمات کے حوالے سے والدین اور طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی و دیگر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اور نصابی و غیر نصابی یعنی سپورٹس ایکٹیوٹیز میں اعلیٰ کارکردگی دیکھانے ولے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔اس سے قبل سکول کے طلباء و طالبات میں تقریری مقابلے ہوئے اور انہوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button