کھیل

حکومت داریل میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، فدا خان کا جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب

چلاس(عمرفاروق فاروقی) ضلعی انتظامیہ کی تعاون اور نگرانی سے تحصیل داریل و تانگیر میں جشن بہاراں پولو کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر ایکسائز حاجی حیدر خان تھے۔پولو ٹورنامنٹ کا اختتامی اور فائنل میچ داریل کلب اور کھنبری کلب کے مابین کھیلا گیا ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم میچ کے دوسرے ہاف میں کھنبری کلب کی ٹیم داریل کلب پر مکمل حاوی رہی اور مقررہ وقت کے اختتام تک کھنبری کلب نے 3کے مقابلے میں 9گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔میچ کے آخر میں مہمان خصوصی وزیر سیاحت فدا خان ،وزیر ایکسائز حیدر کان ،اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ و دیگر نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیم کے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کیا ۔پولو میچ کے آخر میں ڈھول کے تھاپ پر رقص بھی پیش کیا گیا اور شائقین جھوم اُٹھے ۔یاد رہے تحصیل داریل و تانگیر سے جشن بہاراں پولوکپ جیتنے والی کھنبری کی یہ ٹیم گلگت میں بین الضلاعی پولو کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر کی داریل آمد پر عوام نے شاندار استقبال کیا ،سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی میں مہمانوں کو داریل گماری پہنچا دیا گیا اور سکول کے طلبہ اور داریل کی یوتھ نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ،اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ نے وزراء کے دورہ داریل کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے تھے ۔

داریل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا کہ داریل ایک خوبصورت علاقہ ہے ،جتنا زیادہ خوبصورت یہ علاقہ ہے اُتنا زیادہ یہاں کے عوام مہمان نواز بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل ایک سیاحتی مقام ہے ن لیگ کی حکومت داریل کے اندر سیاحت کے فروغ کیلئے کام کریگی اور مستقبل میں داریل کے اندر کلچر شوز کا انعقاد کرکے اس علاقے کو دنیا کے نظروں کے سامنے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ داریل کی تعمیر و ترقی کیلئے ن لیگ کی حکومت سنجیدہ ہے انشاء اللہ داریل مستقبل میں بہت ترقی کرے گا اور یہاں کے نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ،ان یہاں کی نوجوانوں کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں داریل میں بہت سکون محسوس کررہا ہوں ،ماضی میں داریل کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا گیا ہے داریل کے لوگ زیادہ پرامن اور مہمان نواز ہیں اور یہاں کے عوام گلگت بلتستان کی امن کے ضمانت ہیں اور مجھے داریل کے عوام پر فخر ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان نے کہا کہ داریل میں اب سیاحتی مقامات دریافت ہوچکے ہیں ،اس سال میں داریل کے سیاحتی مقام آٹھ تک میٹل روڈ بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور بہت جلد آٹھ میں ایک کلچر میلے کا انعقاد کریں گے جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے شعرا اور فنکاروں کو مدعو کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں داریل کے اندر ترقی کا پہیہ جام تھا ن لیگ کی حکومت نے داریل کے اندر ترقیاتی منصوبوں ں کا جال بچھا کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ داریل کے نوجوان جاگ گئے ہیں اب داریل کی تعمیر و ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button