عوامی مسائل

زیر تعمیر سلپی آر سی سی پل پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا گیا

غذر(محبت حسین دانش سے)سلپی ار سی سی پل پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ، ڈیڑھ سال سے پل کی تعمیراتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے سلپی ، گلوداس اور دیگر علاقوں سے گاہکوچ آنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا تھا ۔ پل کے تعمیراتی کام کو جلد تکمیل کو پہنچانے پر شہریوں نے ٹھیکیدار اور ضلعی انتظامیہ کا شکرایہ ادا کیاہے ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ صبح سینکڑوں کی تعداد میں بچے سکول کے لیے اس پل سے گزر رہے ہیں جبکہ کاروباری حضرات اور سرکاری ملازمین کے ساتھ تحصیل اشکومن سے آئے ہوئے مسافر بھی کا گاہکو چ پہنچنے کے لیے اس پل کا استعمال کرتے ہیں ۔

شہریوں نے ٹھیکیدار اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پل کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے تعمیراتی کام کو مذید تیز کرے تاکہ لوگوں کو درپیش سفری مشکلات دور ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button