متفرق

ایک ہفتے بعد چائنہ سے ہائیڈرل جنریٹر ہنزہ پہنچے گا، ایکسین شیر عباس

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ایک ہفتے کے اندر ہائیڈرل جنریٹر چائینہ سے ہنزہ پہنچے گا ۔ایگزیکٹیو انجینئر برقیات ۔۔جنریٹر ہنزہ پہنچنے کے بعد جلد نصب کیا جائے گا تاکہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مدد گار ثابت ہوسکیں ۔ مایون شناکی پاور منصوبے سے آئندہ سال جون تک بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا ۔ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ایک میگاواٹ تھرمل جرنیٹر کی منظوری مل چکی ہے جلد نصب کرکے فعال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر واٹراینڈ پاور شیر عباس نے پا میر ٹائمز کو دی گئی خصوصی انٹرویو میں کیا ۔

اُنہوں نے کہاکہ مسگر پاور پروجیکٹ منصوبے کا ایک یونٹ یعنی 1میگاواٹ رواں سال کے مئی میں چلانے کا پلان ہے ۔ عطاآباد جھیل پر بننے والی پاور پروجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ جمع کردی گئی ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر برقیات نے مزید کہاکہ حسن آباد 2میگاواٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ہم اس کی نگرانی کررہے ہیں انشاء اللہ یہ پاور پروجیکٹ بھی اگلے سال جون تک فعال ہوگا ۔ مسگر پاور منصوبے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایگزیکٹو انجینئر نے کہاکہ مسگر پاور پروجیکٹ سے فی الحال سنٹرل ہنزہ کو بجلی ممکن نہیں ہوگی کیونکہ مسگر پاور پروجیکٹ سے سنٹرل ہنزہ تک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے وقت لگے گا ۔

بجلی کے شارٹ فال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجیئر شیر عباس نے کہاکہ اس وقت سنٹرل ہنزہ میں طلب6میگاواٹ ہے جبکہ ہمارے پاس بجلی کی پیداوار تھرمل جرنیٹرملاکر 1.8میگاواٹ ہے ۔ جس کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔تھرمل جرنیٹرز کو چلانے کیلئے بجٹ کا مسئلہ ہے ہم نے اس سلسلے میں اپنے حکام بالا اور محکمہ فنائس سے ڈیمانڈ کر لیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ احمد آباد میں پرائیویٹ سطح پر پاور پروجیکٹ قائم کیا گیا ہے اس کو سسٹم میں شامل کرنے سے دو گھنٹے اضافی بجلی ملے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button