عوامی مسائل

زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیا بیچنے والے دس دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

گلگت ( پ ر) اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کے حکم پر میٹ انسپکٹر و فوڈ انسپکٹر کے چھاپے۔10افراد کو جیل کی سزا درجن سے زائد دوکانداروں پر جی۔بی۔پیورفورڈ ایکٹ2011کے تحت بھاری جرمانے عائد کردئے گئے۔

منگل کے روز اسستنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کے ھکم پر میٹ انسپکٹر مشتاق عالم اور فورڈ انسپکٹر راشد حسین نے مجسٹریٹ کے نگرانی میں گلگت شہر کے بڑے بڑے جنرل سٹورز میں اور سبزی کے دوکانوں میں چھاپے مارے۔جہاں سے زائد المیاد مضر صحت اشیاء کو برامد کرکے ان کے خلاف قانونی اقدامات کرنے والے دکانداروں کو دھالیا۔ناقص المیاد اشیاء ضبط کرلئے گئے اور ملزمان کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اول اصغر خان کے کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے کورٹ ٹرائل کرکے10دکانداروں کو جیل کی سزا سنادی اور درجن سے زائد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کردئے۔ مذکورہ دکاندارانتظامیہ کی جاری کردہ نرخنامے کی خلاف ورزی کررہے تھے جس علاقے کے نگرانی میں میٹ انسپکٹر اور فورڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ پولیس شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا جہیں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے کورٹ ٹرائل میں زیر دفعہ 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ1977 ؁ء PPC 188اور جی بی پیور فورڈ ایکٹ2011 ؁ء کے تحت جیل اور جرمانوں کے سزا سنادیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button