کالمز

سکردو کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ، حکومت عوامی مسائل سے بے خبر 

محمد علی انجم

سکردو کی تمام رابطہ سٹرکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں سٹرکوں پر چلنا محال ہو چکا ہے اور ساتھ ہی سٹرکوں کی خستہ حالی کے باعث حادثات کی شرع میں بھی روز برو ز اضافہ ہو رہا ہے ،وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے اپنے دورہ سکردو کے موقع پر چھومک پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سٹرکوں کی ری کارپٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سکردو کی تمام رابطہ سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کا کام جلد شروع کیا جائے گا ، ان کے اعلانات کو ایک عرصہ گزر گیا لیکن تاحال سکردو کی خستہ حال سٹرکوں کی خبر لینے والا کوئی نہیں ، مین بازار علمدار چوک حسین آباد روڈ اورسکردو گمبہ روڈ عام ٹریفک کے لیے تقریبا ناقابل استعمال ہو کر رہ گئی ہے ، سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کے حوالے سے عوامی سطح پر بار بار مطالبات سامنے آنے کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ، حکومتی بے حسی اور عدم توجہ کے باعث عوام کا صوبائی حکومت سے اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ ن لیگ کی حکومت کے آنے کے بعدحکومتی وزراء کی طرف سے یہ بیانات با رہا آتے رہے کہ ن لیگ کی حکومت پورے گلگت بلتستان میں سٹرکوں کا نیا جال بچھائے گی اور ساتھ ہی سٹرکوں کی ری کارپٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ،تاہم صورت حال کچھ یوں ہے کہ گلگت کی رابطہ سٹرکیں تو کافی حدتک بہتر ہیں تاہم سکردو کی خستہ حال سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیا گیا اور مستقبل قریب میں بھی رابطہ سٹرکوں پر ری کارپٹنگ کا کوئی امکان دیکھائی نہیں دے رہا ، حکومتی بے حسی سے تنگ آکر گزشتہ دنوں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام حکومت کے خلا ف انوکھا احتجاج کیا گیا ، اس احتجاج کے دوران سول سوسائٹی کے اہل کاروں نے احتجاجا اپنی مددآپ کے تحت سڑکوں کی ری کارپٹنگ کا کام شروع کرنے کا آغاز کیا ، اس مہم کے دوران مخیر حضرات نے سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کے لیے چندہ بھی دیا ،سول سوسائٹی کا اہل کاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، حکومت اپنے بندوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، حکومت عدم دلچسپی اور بے حسی کو دیکھ کر لگتا کہ حکومت سکردو کی رابطہ سڑکوں کی ری کارپٹنگ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اس لیے ہم اپنی مددآپ کے تحت اس سڑکوں کی ری کارپٹنگ کریں گے ، سول سوسائٹی نے اپنی مددآپ کے تحت ری کارپٹنگ کا کام شروع بھی کر دیا ہے ، اور پہلے مرحلے میں یاد گار شہداء تا حسینی چوک کے احاطے میں سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کی گئی ، سکردو کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف گزشتہ کئی روز سے سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الانس سمیت تاجر برادری سراپا احتجاج تھے ،سکردو کی تمام رابطہ سڑکیں خستہ حالی کی داستان بن چکی ہیں ، سٹرکوں پر چلنا محال ہو چکا ہے حکومت کی جانب سے پے در پے اعلانات کے باوجود بھی سڑکوں کی ری کارپٹنگ کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں ہوا ، حکومتی عدم دلچسپی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدام نہ ہونے پر سول سوسائٹی نے احتجاج کے طور پر سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کا کام خود کر نے کا فیصلہ کر لیا ، اتوار کے روز کے روز سول سوسائٹی کے زیر اہتمام حکومت کو عوامی مسائل کا احساس دلانے کے لیے انوکھا احتجاج کیا گیا ، عوام کی ایک بڑی تعداد گھنٹی اور بلچے سمیت یادگار شہداء سکردو پر جمع ہوئی ،اور پھر بعد ازاں سیمنٹ بجری سمیت دیگر لوازمات بھی لائے گئے اور میٹرل تیار کرنے کے بعد سٹرکوں پر بنے بڑئے کھنڈوں کو بھرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، سول سوسائٹی کے شرکاء نے یاد گار شہداء تا حسینی چوک سٹرکوں پر بنے بڑے کھنڈے بھرے ، سول سوسائٹی کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کا کام اُس وقت تک جاری رکھا جا ئے گا ، جب تک حکومت کو عوامی مسائل کا احساس نہیں ہوتا ، سول سوسائٹی کے اہل کاروں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی حکومت بے حسی کی داستان بنی ہوئی ہے حکومتی وزراء اور وزیر اعلیٰ کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں علاقے کی سٹرکیں توٹ پھوٹ کا شکا ر ہو چکی ہیں ، سٹرکوں پر چلنا محال ہو چکا ہے ، سٹرکوں کی خستہ حالی کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں ، حکومت سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کرنے کے بجائے اپنے چیلوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اپنی مدد آپ کے تحت سٹرکوں کی ری کارپٹنگ کے کام میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے حصہ لیا جبکہ خواتین بھی ری کارپٹنگ کے کام میں مردوں کے شانہ بشانہ شامل ہوئی ، اس موقعے پر سول سوسائٹی کے اہل کاروں کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے عوام کو خیر کی کوئی توقع نہیں ، اس حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہم نے حکومت سے امید لگانی چھوڈ دی ہے اب ہم اپنی مدد آپ کے تحت ہی رابطہ سڑکوں کی ری کارپٹنگ کریں گے ۔ضرورت اس امر کی ہے حکومت عوامی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر سکردو کی رابطہ سڑکوں کی ری کارپٹنگ کا کام شروع کرے تاکہ عوامی مسائل کا ازالہ ہو سکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button