کھیل

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں تھک کی ٹیم نے چلاس اے کو ہرا دیا

چلاس(مجیب الرحمان)جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل تھک اے اور چلاس اے پولو ٹیموں کے مابین رونئی پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ جس میں تھک اے کی ٹیم نے چلاس اے کی ٹیم کو دو گول کے مقابلے آٹھ گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ابتدائی گول چلاس اے کی ٹیم نے سکور کر کے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کی مگر تھک اے کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں ہی چھے گول کئے۔دوسرے ہاف میں آخر وقت میں تھک اے کی ٹیم نے مزید دو اور گول سکور کئے۔چلاس اے کی ٹیم نے جیت کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں مگر تھک ٹیم کے گھوڑوں اور کھلاڑیوں نے انکی کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنی گول پوسٹ کا بھر پور دفاع کیا۔

شائقین پولو کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی جنہوں نے اپنی ٹیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔شائقین نے ایونٹ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو کھنر اور تھور کی ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل بائیس اپریل کو جیتنے والی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔پہلے سیمی فائنل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکار بھی چوکس رہے ۔اور زبردست سیکیورٹی انتظامات دیکھنے کو ملے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button