متفرق

ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن نے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا، نئی کابینہ منتخب

گلگت( پ ر)ہنزہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کا انعقادجمعرات کے روز گلگت میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ تھے۔جبکہ تقریب کے میر محفل اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر نعیم خان تھے۔تقریب میں آئی ایس او کے آئی یو یونٹ کے صدر، اسلامی جمعیت طلبا ٰ کے جنرل سیکریٹری کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے کرنل (ر ) عبید للہ،نعیم خان،نومنتخب صدر رمیز علی، سابق صدر رحمت علی،سینئر ممبر پیار علی،سابق صدر طلب نظر کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مقرین کا کہنا تھا کہ ہنزہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے طلبا و طالبات کے مسائل حل کرنے کے علاوہ نصابی و غیر نصابی سر گر میوں کے فروغ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے قابل تعریف ہے ۔امید ہے کہ ایچ ایس ایف اپنے سابقہ روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہونے والے نئے طلباء و طالبات کی مثبت انداز میں رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں مثبت سرگرمیو ں اور طلباء وطالبات کے مسائل کے حل کیلئے دیگر طلباء تنظیموں کے ساتھ روابط کو بھی بر قرار رکھیں گے تا کہ گلگت بلتستان کے مادر علمی کے آئی یو میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو حصول تعلیم میں کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

کنونشن کے روز ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نئی کابینہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔جمعرات کے روز ایچ ایس ایف کے سالانہ کنونشن کے دوران نئی کابینہ کیلئے باقاعدہ طور پہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایچ ایس ایف کے سینکڑوں طلباء و طالبات ممبران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔الیکشن کمیشن کے فرائض سہیل خان ،شہناز کریم اور ان کی ٹیم نے انجام دئیے ۔ رمیز علی جیروف نئے سال کیلئے صدر مقرر ہوئے جبکہ خواتین یونٹ کیلئے افسانہ توکل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ۔میل کابینہ میں افتخار احمد بحیثیت نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ جمیلہ نائب صدر مقرر ہو گئی۔واضح رہے کہ چند روز بعد نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے آئی یو میں منعقد ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button