تعلیم

آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول حیدر آباد ہنزہ میں سالانہ نتائج کا اعلان، مجموعی رزلٹ 98 فیصد رہا

ہنزہ (رحیم امان) آغاخان ڈئمنڈ جوبلی مڈل سکول حید ر آباد ہنزہ میں گزشتہ دنوں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کے موقعے پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مجموعی طور پر سکول کے نتائج 98فیصد رہا ۔جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے AKES مرکزی بورڈ امتحانات میں ہنزہ ریجن میں ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ کی جماعت ہشتم نے مجموعی اور معیارکے بنیاد پر پہلی پوزیشن اور جماعت پنجم کی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقعے پرسکول ہیڈ علی احمد جان ؂نے مہمانوں کو آغا خان ڈی جے مڈل سکول تاریخ کو بیا ں کرتے ہوئے کہا کہ سر سلطان محمد شاہ آغا خان کے ڈائمنڈجوبلی کے فنڈز سے ڈی جے مڈل سکولز کا قیام عمل میں لایا گیا اور ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ انہی ابتدائی سکولوں میں شامل ہے جس نے ہنزہ میں میں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ڈی جے سکولوں کی پہچان یہاں دی جانے والی معیاری تعلیم ہے جس کا واضح ثبوت مختلف تعلیمی بورڈ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زیادہ تر طالبعلموں کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف ڈی جے سکولوں سے ہوتا ہے ۔

اس موقعے پر انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے سکول کے لیے فخر کا مقام ہے کہ جس نے AKESPکے گلگت بلتستان کے مرکزی امتحانات جن کو آغاخان ایجوکیشن سروس کا بورڈ امتحانات کا درجہ حاصل تھا ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد نے سب سے بہترین گریڈز اورمجموعی طور پر سب سے سو فیصد نتائج کے ساتھ پورے ہنزہ ریجن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔اور ہماری جماعت پنجم کی ضلع ہنزہ میں دوسری پوزیشن ہے۔

تقریب سے مہمان خصوصی پرنسپل ڈگری کالج ہنزہ زہرہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ادارں میں طالب علموں کے معیاری تعلیمی کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کی اخلاقی تربیت بھی اہم ہے کیونکہ طالبعلموں کو معاشرے کی ایک مفید فرد بنانے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے مذید کہا کہ طالب علموں کی تربیت میں اساتذہ کے ساتھ والدین کا بھی اہم کردار ہوتا ہے والدین کو بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ڈی جے سکولوں میں آغاخان بورڈ کے ساتھ امتحانات لینے کا فیصلہ معیاری تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کو برپور فائدہ ہوگا۔

اس موقعے پر طلباء نے مختلف تعلیمی خاکوں ،ڈراموں ،مکالموں ،نغموں اور نظموں کی مدد سے تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگر کیا۔تقریب میں طلباء وطالبات ،اساتذہ،والدین کے علاوہ علاقے کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button