عوامی مسائل

محکمہ برقیات کا ایک اور ملازم دورانِ ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا

استور( بیورورپورٹ ) ضلع استور محکمہ برقیات کی عدم توجہی سے لائین غلام حسین ولد محمد حسین دوران ڈیوٹی بجلی کے پول میں کام کرتے وقت بجلی کی کرنٹ سے جان بحق ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے ہیڈ کواٹر ایریا میں بجلی بند ہوئی تھی جس کے بعد صبح 7بجے محکمہ برقیات کا غلام حسین عروف احتشام اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لئے عید گاہ میں واقع بجلی کے پول میں کام رہا تھا اسی دوران بجلی کا شارٹ سر کٹ لگنے کے بعد پول سے گر گئے جس کے بعد شدید ذخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کے پسماندگان میں ماں باپ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی محکمہ برقیات استور کی نا اہلی کے باعث درجنوں گھروں کے چراغ بجھ گئے ہیں ۔محکمہ برقیات استور میں ملازمین کی حفاظت کے لئے احتیاطی سامان کی مد میں آنے والا بجٹ کرپشن کی نظر ہوتا ہے محکمہ کو دکھانے کے لئے ایک جوڑہ دستانہ ایک پلاس ایک سٹیشن کے اندر ہوتا ہے۔ بدقسمتی پورئے گلگت بلتستان میں جن محکموں کے ملازمین کو رسک الاونس نہیں ملنا چاہیے ان کو تو سب سے پہلے دیا جاتا لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ محکمہ برقیات کے درجنوں غریب ملازمین دوران ڈیوٹی حادثات کا شکا ر ہوتے ہیں ان کے لئے رسک الاونس نہیں دینا حکومت گلگت بلتستان سیکرٹری محکمہ برقیات کی سب سے بڑی نا اہلی ہے حکومت گلگت بلتستان کو چاہیے کہ ان ملازمین کی حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ ان کا رسک الاونس اور دیگر مراعات کو بھی فوری دینے کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ جو لوگ دوسری کو روشنی فراہم کرنے کے لئے اپنے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اندھیرہ کر دیتے ہیں ان کے بال بچوں کے لئے بھی ایک مالی تعاون ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button