صحت

گانچھے کے علاقے یوگو میں ایم این سی ایچ مرکز کا افتتاح

گانچھے (خصوصی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی غلام حسین ایڈوکیٹ نے یوگو میں ایم این سی ایچ سنٹر کا افتتاح کیا ،اور دو ایل ایچ ویز تعینات کرنے کے علاوہ تمام ادویات بھی فراہم کئے اس پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے غلام حسین ایڈوکیٹ کہا کہ یوگو میں عوام کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایمبولینس دی ہے تاکہ کسی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ہسپتال کو تک پہنچایا جا سکے ایمبولینس یوگو ، کھرفق روڑ میں کہیں بھی حادثہ کی صورت میں الرٹ رہیں گے اس کے علاوہ ایف پی پی یوگو کر اپ گریڈ کر کے اے کلاس ڈسپنسری بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہماری حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں علاقے میں لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولت فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ہماری حکومت عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گانچھے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں عوام کو درپیش صحت کی مسائل کو دور کرنے کے لئے یوگو میں ڈسپنسر ی اپ گریڈیشن اور ایم این سی ایچ کو فعال بنایا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ کی ہدایت پر ایمبولینس اور ایم این ایچ سنٹر کو فعال بنایا ایف پی پی کو اپ گریڈ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button