عوامی مسائل

گاہکوچ بالا جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

غذر( محبت حسین سے)گاہکوچ بالا سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے ذمہ دار اداروں کی طرف سے اس شاہراہ کی مرمت نہ کیے جانے کی وجہ سے گاہکوچ بالا اور عیشی سے گلگت اور ضلعی ہیڈکواٹر جانے والے سینکڑوں مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ دوسری طرف سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی معمول بن گئے ہیں کئی بار اس سڑک پر حادثے میں لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سڑک کی جلد مرمت کے لیے اقدامات کیں جائیں بصورت دیگر کسی دن خستہ حال سڑک کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button