متفرق

ہنزہ میں چھٹی مردم شماری کی تیاریاں مکمل، ضلع کو دو ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان کے دیگر صوبائی کی طرح گلگت بلتستان میں بھی چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ضلع ہنزہ میں بھی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔ آج قائمقام ڈپٹی کمشنر شہر یاراحمد کی زیر صدرارت مردم شماری کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوئی ، جس میں ضلعی اداروں کے افسران کے علاوہ پاک فوج کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس قومی فریضہ کو پوری کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک فوج، پولیس اور مردم شماری کے دیگر عملے کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گھر اور افراد کے بارے میں اعداد وشمار اکٹھے کریں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں مردم شماری کو امن وامان سے مکمل کرنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ پولیس اور دیگر پیرا ملٹری سٹاف سے بھی مدد لی جائیگی۔  ضلعی انتظامیہ نے ان کیلئے مختلف سرکاری و غیر سرکاری عمارات میں قیام کرنے کا بندو بست کر رکھا ہے۔

مردم شماری کے لئے ہنزہ کو دو ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خضر آباد سے سرٹ تک سلمان علی برچہ سٹی مجسٹریٹ جبکہ ششکٹ تا شمشال و چیورسن کے لئے عارف حسین اے سی ایل آرکو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button