عوامی مسائل

گلگت شہر میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد کی ہدایات پر گلگت شہر میں غیر قانونی تجاوزات اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کیں جارہی ہیں شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھ کو واگزار کرنے سے جہاں راہگیروں کی مشکلات آسان ہورہی ہیں وہاں انتظامیہ کی رٹ بھی تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین کی نشاندہی پر سٹی ہسپتال کے ساتھ مین روڈ پر کیئے جانے والے تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے دکانوں کو اکھاڑ دیا گیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کردئے گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم کوبھی دکانداروں کو سنایا گیا کہ مین روڈ کے ساتھ تعمیرات کرنے سے قبل میونسپل کارپوریشن بلڈنگ سیکشن کی طرف سے لاگو بائی لاز کو ملحوظ خاطر رکھ کر تعمیرات کرنے کے پابند ہیں بصورت دیگر بغیر اجازت تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔

مقامی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مشترکہ کاروائیوں پر عوامی حلقوں نے سراہاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی طرف سے اٹھائے جانے واے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں تاکہ شہر گلگت کو ہر طرح کے سماجی برائیوں سے پاک کرنے میں مدد مل سکے ۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نوید احمد نے بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تحصیل ، میونسپل کارپوریشن اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کرتے ہوئے ملازمین کو سٹینڈ بائی رہنے کے احکامات دیں جو کہ چیف آفیسر کے قیادت میں اتوار کے روز بھی حاضر رہے دفتری امور سرانجام دیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button