عوامی مسائل

آبی گزرگاہ میں بھاری پتھر گرنے سے بتھریت پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل بند

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بتھریت پاوس ہاوس کی آبی گزرگاہ میں بھاری پتھرگرنے چینل کا پچاس فٹ سے زیادہ حصہ تباہ ہوگیا ہے۔ بتھریت پاور ہاوس کی بندش کے باعث گوپس سے گاہکوچ تک کا ایریا اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ۔محکمہ برقیات غذر نے گوپس کے لیے سیلی ہرنگ پاور ہاوس یاسین اور گاہکوچ کے لیے سنگل پاور ہاوس سے بجلی دینے کی متبادل نظام کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بتھریت پاور ہاوس کے مرکزی واٹر چینل میں پتھراور ملبہ گرنے سے چینل کا ایک بڑا حصہ گر گیا ہے، جس باعث گوپس تا گاہکوچ بجلی کی ترسیل بند ہوگئی ہے ۔محکمہ برقیات غذر نے سیلی ہرنگ پاور س سے گوپس اور سنگل پاور ہاوس سے گاہکوچ داماس تک واقفے واقفے سے بجلی فراہم کرنا شروغ کی ہے ۔بتھریت پاورہاوس کی بندش کے باعث غذر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرگاہکوچ ،گوپس اور یاسین میں بجلی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوگئی ہے ۔محکمہ برقیات غذر کے مطابق بتھریت پاور ہاوس کی چینل کی مرمت میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button