متفرق

پلاڈئیم انٹرنیشنل اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز کے وفد کی سپیکر ناشاد سے ملاقات

گلگت(پ۔ر) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ہماری اسمبلی قانون سازی کے حوالے سے کسی بھی اسمبلی سے پیچھے نہیں ہے ۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اسمبلی کی کاروائی میں مفاد عامہ کو ذیادہ سے ذیادہ اہمیت دیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل میں کمی لاسکے۔قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائینگے اور اس حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پلاڈئیم انٹرنیشنل(Palladium International )اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد کی وفد سے ملاقات کے دوران اپنے چیمبر میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بہترین تعاون کیا ہے ہمارے اسمبلی ممبران اور اسمبلی کے سٹاف کو قانون سازی اور پارلیمانی نظام کے حوالے تربیت دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے نظام کو چلانے میں بڑی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

اس موقع پر پلاڈئیم انٹرنیشنل کی نمائندہ نادیہ بتول نے یورپی یونین کے تعاون سے صوبائی اسمبلیوں کو مزید فعال کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے ذریعے تمام صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سٹاف کی صلاحیتوں کومزید اجاگر کرنے کے لیے مختلف تربیتی ور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور تمام صوبائی اسمبلیوں کوپانچ پانچ انٹرنز فراہم کیے جا ئے گے جو کہ قانون سازی اوردیگر معاملات میں سیکریٹریٹ کو مدد فراہم کرے گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد صوبائی اسمبلیوں کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانا ہے اور اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔اس پر سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد اور سیکریٹری اسمبلی عبداللہ خان نے وفد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انکی گلگت آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button