عوامی مسائل

بااثر گورنمنٹ ٹھیکیدار نے بجری ڈال کر میری فصل تباہ کر دی، نوجوان کی دہائی

شگر(نامہ نگار)بااثرگورنمنٹ کنٹریکٹر نے بجری اور ٹریکٹر سے غریب نوجوان کی کھیت اور فصل کو تباہ کردیا۔ کھیت میں گندم کاشت کیا ہوا تھا۔نوجوان کا اعلی حکام اور انتظامیہ سے نوٹس لینے اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاؤس شگر اور آفس کی تعمیراتی کاموں کیلئے غریب نوجوان کے کھیت کو تباہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس اور رہائش کیلئے بلڈنگ کیلئے ان کی جگہ مختص کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے کھیتوں میں گندم کاشت کیا ہوا تھا۔جبکہ خالی جگہ پر آلو کاشت کرنا تھا تاہم سائیٹ کنٹریکٹر کی درخواست پر آلو کیلئے رکھی زمین انہیں بجری اور دیگر میٹریل کیلئے خالی رکھا تھا اور جہاں فصل کاشت کیا گیا تھا وہاں لگے گندم کی فصل کو ایک ماہ بعد تلف کرنا تھا تاکہ بطورجانوروں کیلئے چارہ استعمال میں لا سکیں۔

لیکن کنٹریکٹر نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے گندم کی کھیتوں کے بیچوں بیج بجری اور میٹریل ان لوڈ کرنا شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی فصل تباہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے شگر انتظامیہ اور حکام بالا سے کنٹریکٹر کے منفی روئے کا نوٹس لینے اور نقصانات کی تلافی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button