جرائم

ذاتی دشمنی کا شاخسانہ: گاہکوچ میں رات گئے دکان کو آگ لگانے والے ملزمان گرفتار

(گاہکوچ نعیم انور) ذاتی جھگڑے کی بنیاد پررات کی تاریکی میں گاہکوچ میں دوکان کو نذر آتش کر کے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تینوں غیر مقامی ملزمان کو غذر پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پرانے ذاتی جھگڑے کی وجہ سے سوموار اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے گاہکوچ بازار میں واقع دوکان کوپڑرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی ،بازار میں ڈیوٹی پر معمور چوکیدار نے کمال بہادوی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک کو مو قع پر دھر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاہکوچ پولیس سمیت فائر بریگڈ کا عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران مو قع پر پہنچے گئے ،فائر بریگیڈ نے بر وقت اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو تو پا لیا مگر بھڑکتے شعلوں کے باعث مذکورہ دوکان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم فائر بریگڈکی بروقت کاروائی کے باعث نثار پلازہ میں موجود درجنوں دوکانیں آگ کی لپیٹ سے محفوظ رہی۔

واقعہ کے فوری بعدغذر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو پھنڈر میں دھر لیا جو رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شندور کے راستے کے پی کے حدود میں داخل ہو کر مفرور ہونے کی کوشش کر رہے تھے پولیس کی بروقت کاروائی اور تینوں ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی گاہکوچ بازار میں کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی شڑڈاون کی کال چند گھنٹے جاری رہنے کے بعد واپس لی گئی ۔اس پورے واقعہ میں جرات اور بہادوری کا مظاہرہ کرنے والے بازار کے چوکیدار،غذر پولیس اور فائر بریگڈ عملہ یقناًشاباش کا مستحق ہیں جنہوں نے تخریب کا ری کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو بروقت گرفتار کر کے ضلع غذر کے امن کو برقرار رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button