سیاحت

سیاحت سے متعلق مواد نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے گا، وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا اعلان

اسلام آباد (فدا حسین)پاکستان ایسوی ایشن آف ٹور آپریٹرز (پاٹو) کے نومنتخب صدر سید سجاد علی شاہ نے سیاحت کو دنیا کی دوسری بڑی صنعت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سے اس شعبے کی طرف فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔نومنتخب صدر نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جس طرح سعودی عرب میں مسلمانوں کے لئے مقدس مقامات ہیں اسی طرح سکھوں اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والوں کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دنیا کے بڑے گلیشر، آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلند بالا پہاڑ اور دنیا کے لمبے دریا پاکستان میں ہیں جسے سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے حکومتی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہااس سلسلے میں ہماری پالیساں دوہری ہیں ۔آزاد کشمیر پر امن علاقہ ہونے کے باوجود وہاں پر غیر ملکی سیاحوں اور قومی شناختی کارڈر نہ رکنے والوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں فسادات ہونے کے باوجود سیاحوں کو جانے کی کھلی آزادی دیتا ہے۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ کابینہ کی وضع کی ہوئی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اورکہا کہ ملک میں بیرونی ممالک کے سیاحوں کو لانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ جس سے بیروں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

اس موقع پر سابق صدر عرفان اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا اٹھاریں ترمیم کے بعد دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کا شعبہ بھی صوبوں کو منتقل ہونے سے انہیں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال پاکستان میں بیرونی ممالک کے سیاحوں کی تعداد کمی آئی ہے ان دشواریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ٹورزم بورڈ یا ٹورزم اٹھاٹی قائم کر کیا جائے تاکہ ملک میں دوبارہ سیاحت کو فروغ مل سکے ۔

اس موقع پر امجد ایوب کا کہناتھا کہ دنیا میں پاکستان کے مثبت ساکھ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں مگر بدقسمی سے قومی اور بین الاقومی میڈیا صرف دہشت گردی کے واقعات کو دکھا کر پاکستان کی ساکھ خراب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا اس میں صرف میڈیا زمہ دار نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں قائم سفارت خانوں کے اہلکار بھی اس کے زمہ دار ہیں کیونکہ بعض ممالک میں پاکستان سفارتی عملے پاکستان آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے انہیں ڈرا کر ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں جسے انہوں نے بندکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے علاوہ کہیں پر بھی سیاحت زندہ نہیں ہے۔

اس موقع پر اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سید سجاد شاہ کے مطالبے کی حمایت کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت سیاحت کو شعبے پورے ملک میں فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے مل کر نئی پالیسی مرتب کرئے گی اس سلسلے میں نئی کابینہ کے ارکان سے بہت جلد ملاقات کرنے کا اعلان کیا ۔اور انہوں نے سیاحت کو تعلیمی سلیبس میں شامل کرنے بھی اعلان کیا ۔

نئی منتخب کابینہ کے حلف اٹھانے والوں میں سید سجاد علی شاہ صدر اصغر علی پورک جنرل سیکریٹری محمد علی جوائنٹ سیکریٹری ، اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک سے وائس صدر شامل تھے جن شجاع فرید پنجاب ،مہربان کریم اسلام آباد ، یوسف اختر خیبر پختونخواہ ،شاہد پراچہ بلوچستان ، شازیب سندھ اور غلام محمد گلگت بلتستان سے اور ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button