عوامی مسائل

ضلع شگر میں مردم و خانہ شماری کا آغاز، ضلع کو دس سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے

شگر(پ ر) ضلع شگر میں مردم شماری کا دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ۔ اس سلسلے میں کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے آج شگر ڈی سی آفس میں مردم شماری کا اندراج کرکے مہم کا باقائد آغاز کیا ہے۔ مردم شماری میں ضلع بھر میں خانہ شماری اور دیگر مراحل کے لیے ضلع کو دس سرکلز اور ۷۳ بلاکس بنائے گئے ہیں ۔ مردم شماری میں پاک فوج کے جوان بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور مردم شماری کو بہتر انداز میں پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس شگر میں کمشنر بلتستان عاصم ایوب کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی نے ضلع شگر میں مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے ضلع بھر میں مردم شماری کی ٹیموں کو ہر لحاظ سے تیار کیا گیا ہے اور ضلع کے دور دراز مقامات پر بھی ٹیموں کو مقرر کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرامن ماحول ہے اور علاقے کے علمائے کرام اور عمائد ین کا بھی مردم شماری کے حوالے سے بھر پور تعاون حاصل ہے۔

اس موقع پر مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے میجر رضوان نے پاک فوج کی طرف سے مردم شماری میں بھر پور شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے مردم شماری کے مختلف مراحل اوردور دراز مقامات میں کمیونیکشن کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلات بتایا۔ کمشنر بلتستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں کمی بیشی اور تجربعات کی روشنی میں ضلع بھر میں بہتر ین انتظامات کی ضرور ت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی ٹیموں کے لیے ٹرنسپورٹ سمیت دیگر وسائل فراہم کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے کہا ہے کہ وہ مردم شماری کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں تاکہ ضلع کی آبادی کا درسٹ ڈیٹا دستیاب ہو جو کہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں یہ ڈیٹا کار آمد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل لیول اور صوبائی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم ہیں جہاں باقائدگی سے ضلعوں میں جاری مردم شماری کی بھرپور مانیٹرینگ کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی رہائش گا ہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بلتستان نے کہا کہ بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے کمشنر بلتستان کو تین کروڑ لاگت کی ترقیاتی سیکموں کی منظوری کے لیے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈویژنل سطح پر قائم پلانیگ و ڈوپلمنٹ کے ادارے کو فحال بنایا جائے گا اور ہر ضلع میں ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور نئی ترقیاتی سیکموں کی منظور ی بھی عمل میں لائے جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شگر بلتستان کا اہم ضلع ہے او ر ضلع میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں پرئیوٹ سیکڑ میں لوگوں کو ترغیبات دیکر زیادہ سے زیادہ ہوٹلوں کی تعمیر کے لیے امادہ کریں اور ضلع میں ہوٹل قائم کرنے والوں کو ہرممکن سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button