عوامی مسائل

بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے دیہی علاقوں میں ترقیاتی عمل جمود کا شکار ہے: تجزیاتی رپورٹ

یاسین (معراج علی عباسی ) گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث دیہی علاقوں میں گراس روٹس لیول پرہونے والی ترقی کا عمل گزشتہ کئی سالوں سے جمود کا شکار ہے ۔گراس روٹ لیول پر عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر عوامی مفاد کے کام نہ ہونے کی وجہ سے روزبہ روز عوامی مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔گلگت بلتستان کا بڑا حصہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے ۔ دیہاتوں میں بیشترترقیاتی کام ڈسٹرکٹ اور یونین کونسیلات کے لیول کے ہوتے ہیں ۔عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی اور یونین سطح کے منتخب عوامی نمایندئے انتظامیہ کے نسبت بہترانداز میں کام ترقیاتی کام کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے اندار گزشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی سطح پر الیکشن نہ ہونے کے باعث گاوں سطح پر ہونے والے عوامی مفادات کے کام نہ ہونے سے علاقے کی ترقی روکا ہوا ہے ۔بلدیاتی سطح پر حکومت کے جانب سے اچھا خاص فند ملنے کے باوجود عوامی مسائل کا حل نہ ہونا بلدیاتی کونسیلات کی اہمت اور ضرورت کو واضح کرتا ہے ۔گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے عمل کو یقینی بناکر علاقائی ترقی کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button