کیریئر

تربیتی ورکشاپس اور امتحانی ڈیوٹیوں سے دور افتادہ علاقوں کے اساتذہ کو محروم کیا جارہا ہے، عبدالمنان جنرل سیکریٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن

چلاس(بیورورپورٹ)جزل سیکریٹری ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع دیامر عبدالمنان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن کی آفس میں گزشتہ20سالوں سے تعینات اے ڈی ٓئی اسماعیل میٹرک امتحانات اور اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپس میں من پسند اساتذہ کو بھیج کر نالہ جات کے اساتذہ کو ٹریننگ سے محروم کررہا ہے ۔ایجوکیشن آفس میں بیٹھ کر موصوف سادہ لوح اساتذہ کے ساتھ زیادتی کررہا ہے اور چند مخصوص اور بااثر اساتذہ کو امتحانی سینٹر میں ڈیوٹی لگا رہا ہے اور ٹریننگ ورکشاپس میں بااثر اساتذہ کو بھیج کر کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے نالہ جات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو اب تک ٹریننگ نہیں دی گئی ہے اور پس پردہ من پسند اساتذہ سے ٹریننگ کرائی جارہی ہے جو کہ دور دراز علاقوں کے اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن ایلمنٹری بورڈ امتحانات کے مارکینگ سیل میں طلبہ کے حق مارنے والے اساتذہ کو تعینات نہ کیا جائے اور اے ڈی ٓئی اسماعیل کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دیامر میں ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں طلبہ کے پیپر چیکنگ کرنے والے اساتذہ کو تاحال ٹی اے ڈی نہیں ملی ہے ،اعلی حکام نوٹس لیکر اساتذہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں بارے متعلقہ حکام سے وضاحت طلبہ کرکے ان کو کڑی سزا دی جائے ،تاکہ محکمہ تعلیم کا نظام بحال اور درست سمت پر گامزن ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button