تعلیم

گلگت بلتستان میں تعلیمی زبوں حالی کا ذمہ دار سابقہ ادوار کے منتخب نمائندے ہیں، ثنائی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی زبوں حالی کا زمہ دار سابقہ ادوار کے منتخب نمائیندے ہیں۔گلگت بلتستان کو تعلیمی میدان میں آگے لے کر جانا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس وقت تعلیمی نظام پہلے سے بہتر ہے۔رشوت اورسفارش کا کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا تبادلہ معمول کی بات ہے اسے سیاسی رنگ دینا درست نہیں ۔ہم اساتذہ کی قابلیت کے ساتھ ساتھ ان کی تدریسی شعبے سے دلچسپی کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔انہوں ہے کہا کہ انتظامی عہدوں پر اہل اور باصلاحیت افراد کو لگایاجارہا ہے۔تاکہ نظام درست انداز میں چلے۔میں اس معاملے پر کسی سے کمپرومائز نہیں کرتا۔ہم ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں ۔گلگت بلتستان سے ناخواندگی اور جہالت ختم کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں۔گلگت بلتستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے عناصر جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا۔امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button