عوامی مسائل

حکومت ضلعی ہیڈکوارٹر کے نام پر سستے داموں زمین ہتھیانا چاہتی ہے: عوامی ورکرز پارٹی

ہنزہ (بیوررپورٹ)پاکستان عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ضلعی ہیڈکورٹر کے نام پہ غریب عوام سے سستے داموں زمین ہتھیانا چاہتی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کے خلاف پورے ہنزہ میں تحریک چلائی جائے گی ۔جمعہ کے روز سابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی اخون بھائی ،عوامی ورکرز پارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور الہٰی ،اکرام بیگ جمال ،نوجوان رہنماء AWPسخی آصف اور ہنزہ شناکی کے سیاسی و سماجی شخصیت واجد علی نے ہنز ہ علی آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے جس بنیاد پرہنزہ کے عوام سے ووٹ لیا تھا اس میں ایک فیصد بھی کام نہیں ہوا ہے بلکہ منتخب نمائندے اپنے زاتی پروٹوکول،ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور مرعات کے لئے آپس میں دست و گریباں ہیں جبکہ عوامی مسائل کا ان کو کوئی ادراک نہیں ہے،یہ حکمران پارٹی کے سیاسی اخلاقیات کا دیوالیہ پن ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ایک طرف رہائشی زمین سستے داموں ہتھیارہی ہے اور دوسری طرف ضلعی سطحی کے ملازمتوں پر پیسے اور سفارش کے بنیاد پر دیگر اضلاع سے لوگوں لگایا جارہاہے ۔اگر حکومت کی یہی روش رہی تو عوامی ورکرز پارٹی عوام کو لے کر احتجاج کرنے پہ مجبور ہوگی ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر بنجر زمینوں پر بنائی جائے کیوں کہ ہنزہ میں پہلے سے رہائشی و زرعی زمین کی قلت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button