عوامی مسائل

شگر ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارتیں زرعی زمینوں پر نہ بنائی جائے، محمد ظہیر عباس

شگر(نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ شگر ہیڈ کوارٹر کی سرکاری عمارات کو خالصہ سرکار پر بنایا جائے عوامی زرعی زمینوں پر عمارتوں کی تعمیر سے باز رہے۔جبکہ زمینوں کی سرکاری قیمت آٹے میں نمک کے برابر ہے فوری طور شگر کی زمینوں کی نئی قیمت تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس اور رہائش گاہ کی تعمیر کا آغاز کیساتھ شگر میں دیگر ادارے بھی زرعی زمینوں پر بلڈنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جوکہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔کیونکہ لوگوں کے پاس زرعی زمین کیلئے بہت ہی کم اراضی رہ گئے ہیں۔جبکہ سرکاری کوارٹر کیلئے پہلے ہی جگہ کا تعین ہوچکا ہے تو اسی جگہ تعمیرات کیا جائے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شگر میں اس وقت امینوں کی قیمت سرکاری ریٹ سے کہی زیادہ ہے لیکن سرکار کی جانب سے مقررہ ریٹ انتہائی نامناسب اور کم ہے لہذا فوری طور قیمتوں کی نیا تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری بلڈنگ زرعی زمینوں پر بنانے کے اداروں کی ارادے بند ہونا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button