تعلیم

محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے یاسین کا دورہ کیا

یاسین (معراج علی عباسی )1972میں تعمیرشدہ گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائزطاو س کا انٹرکالج طاوس اور سکول کے درمیان بٹوارہ ۔ڈائریکٹرکالجزمنظور کریم اور ڈائریکٹرسکولزفیض اللہ لون پرمشتمل کمیٹی نے ہائی سکول طاوس یاسین اور انٹرکالج طاوس کے درمیان احاطے کوتقسیم کر نے کے لیے ایریا کا جائزہ لیا کمیٹی اپنی رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو پیش کرے گا۔کس کو کتنا حصہ ملے گا فیصلہ سیکرٹری تعلیمات عامہ کرینگے۔

گورنمنٹ ہائی سکول طاوس کے احاطے میں تعمیرشدہ ہائیرسیکنڈری سکول میں چلنے والی نیم سرکاری انٹرکالج طاوس اور ہائی سکول طاوس کے درمیان احاطے کی تقسیم کے لیے ڈئریکٹرکالجز منظور کریم اور ڈائریکٹرسکولز فیض اللہ لون کی سربراہی میں ایک ٹیم نے آج انٹرکالج طاوس اور ہائی سکول طاوس کا دورہ کیا کمیٹی کے اراکن نے سکول اور کالج کے احاطے کا جائزہ لیا۔انٹرکالج طاوس کے پرنسپل نے سکول کے ہاسٹل کو کالج میں ضم کرنے کے لیے اپنا سفارش پیش کیاجس پر ہائی سکول طاوس کے ہیدماسٹرنے ہاسٹل دینے سے انکار کیا ۔کمیٹی کے اراکن نے اپس میں مشاورت کے بعد اپنے سفارشات سیکرٹری ایجوکشن کو پیش کرینگے ۔ کس کو کتنا حصہ ملے گا فیصلہ سیکرٹری ایجوکشن کررہے گا۔

واضح رہے کہ ہائی سکول طاوس کے احاطے میں تعمیرشدہ ہائیرسیکنڈری سکول کے بلڈنگ میں گورنمنٹ اور کیمونٹی کے اشتراک سے انٹرکالج کے کلاسز چل ہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہائیرسیکنڈری سکول کے نموکیلیچرمیں تبدلی کرکے انٹرکالج کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔مگرکالج میں پی سی فور نہ ہونے کے باعث سٹاف کی تنخواہیں وغیرہ کے لیے طلباء سے بھاری فیس لیا جارہا ہے ۔کالج میں سٹاف اور کلاس رومز کی کمی کے باعث کالج انتظامیہ اور طلباء کو مشکلات درپیش ہے ۔دوسری جانب کالج اور سکول انتظامیہ کے درمیان حدبندکی ایشو کئی سالوں سے چل رہا ہے ۔

اس موقعے پر ڈائریکٹرکالجز منظور کریم نے کہا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکول فاربوائز طاوس اور ہائرسیکنڈری سکول فار گرلز طاوس کو انٹرکالج بنایا گیا ہے ۔دونوں سکولوں کو انٹرکالج کی درجہ دیکر باقاعدہ نوٹیفکشین جارہا کیا گیا ہے بہت جلدی پی سی فور بناکر دونوں کالجوں میں سٹاف اور دیگر تمام ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاہے کہ انٹرکالج فار بوائز طا وس میں موجود پرائیویٹ فنڈسے کالج کو خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے ۔کالج میں موجود مختلف ہیڈکی بجٹ کو اسی مدمیں استعمال کیا جاتااور اس کے لیے باقاعدہ طریقہ کارموجودہے کالج میں انٹرنل ہونے والے کاموں کا باقاعدہ مانیٹرنگ کیا جارہاہے ۔کالج میں استعمال ہونے والی فنڈکسی بھی مدمیں ہوباقاعدہ انٹرنل اور ایکسٹرنل حساب کتاب ہوتاہے۔ایک سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالج میں موجود فنڈکی استعمال مختلف طریقوں سے ہوتا ایک مخصوص حدتک پرنسپل کے اختیار میں ہے اس سے اگے ڈئریکٹراور سیکڑی کی اجازت لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالج میں بہترانداز میں تعلیم دینے اور انتظامی معملات چلانے کے لے علاقے کے عمائدین پرمشتمل کالج مینجمنٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔بہت جلد انتڑکالج طاوس سیمت تمام کالجوں میں سی ایم سی بنایاجائے گا ۔تاکہ تمام معملات عوامی اشتراک کے ساتھ بہترانداز میں ہوجائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button