عوامی مسائل

مسلک، لسانیت اور قومت کی بنیاد پر کام کرنے والوں افسروں کو شگر میں نہیں رہنے دوں گا، ڈپٹی کمشنر

شگر(عابدشگری) ضلع شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی خان نے کہا ہے کہ عمائدین کا تعاؤن ساتھ رہا تو شگر کو گلگت بلتستان کا مثالی ضلع بنایا جائے گا۔ شگر میں تعینات تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں کو عوام کی خدمت کو شعار بنانا ہوگا جو آفیسر عوامی مفادات کیخلاف مسلک ،لسان اور قومیت کی بنیاد پر کام کرنے کی کوشش کریگا انہیں شگر میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ٹی ایم ڈی ایس کی آفس میں مرہ پی اور مرکنجہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دروازے لوگوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ کسی بھی شخص کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو، وہ بلاجھجک میرے پاس آسکتے ہیں۔ میں لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

اس سے پہلے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی نے ڈی سی شگر کو علاقے کی مسائل خصوصا تعلیم،صحت اور دیگر مسائل کی جانب توجہ دلائی۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی سی شگر ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button