کھیل

جوتل میں جدید گراونڈ بنایا جائے گا،ارمان شاہ رکن گلگت بلتستان کونسل

گلگت(خبرنگارخصوصی )رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی 2سالوں میں گلگت بلتستان پورے دنیا میں پرامن ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے جس کا کریڈٹ صوبائی حکومت اور عوام گلگت بلتستان کو چلا جاتا ہے ۔منگل کے روز انہوں نے جوتل حلقہ 3میں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ جشن بہارا والی بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوتل میں گرونڈ بنایا جائے گا جس کے لئے میں نے اپنے جیب سے 6لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے اور آگلے سال انشاء اللہ اس جگہ پر ایک اچھا گرونڈ بنے گا اور جوبھی عوام کے مطالبات ہیں ان کو پورا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس لئے ہمیں منتخب کیا ہے اس پر پورے امیدوں پر اتررینگے ۔انہوں نے کہا کہ کھیل ایک ایسی چیز ہے جس میں کوئی فرقہ ورانہ عنصر نہیں ہوتا اور حلقہ 3کے عوام پرامن ہیں اور اس حلقہ میں آج تک کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں ہوا ہے اور اس خطہ میں کوئی شیعہ ،سنی یا اسماعیلی نہیں ہے بلکہ ہم سارے ایک قوم ہیں ۔

تقریب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کورڈینیٹر راجہ حسین مقپون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ی کسی بھی شکل میں ہو اس کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور نوجوانوں سے بالخصوص اپیل ہے کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں امن کی بات کی جائے اور فساد کی چیزیں نہیں پھیلایا جائے ۔امن ہم سب کے لئے ضروری ہے اور کھلاڑی ہمیشہ امن کا پیغام پھیلاتا ہے جس کو فروغ دینے کے صوبائی حکومت دن رات محنت کررہی ہے ۔

ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوتل میں جو گرونڈ کے مسائل ہیں وہ پورے کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور اس حوالے سے ہر سطح پر بات پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کی فروغ کے لئے صوبائی حکومت دن رات کام کررہی ہے اور اس روزوں سے قبل 4میگا ایونٹس منعقدہ کروائے جائینگے ۔گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ جشن بہارا والی بال ٹورنامنٹ ہنزہ خانہ آباد سپرسٹارز نے مناپن کو ہراکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان سے کل 32ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔واضح رہے خانہ آباد سپر سٹارز کی ٹیم گلگت بلتستان میں ہونے والی میگا والی بال ٹورنامنٹ میں مسلسل 7بار ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکی ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی راجہ حسین مقپون اور رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے اچھی کارکردیگی دیکھانے والے کھلاڑیوں ،جیتنے والی ٹیم اور رنرآپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button