متفرق

سکردو میں پندرہ روزہ ٹریفک آگاہی مہم چلائی جائے گی، ایس ایس پی راجہ مرزہ حسن

سکردو(پ ر) لوگوں کو ٹریفک کے حوالے سے شعور و اگاہی بیدار کرنے اور ٹریفیک کے لیے مناسب پارکنگ نظام کو بہتر کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے ۔ لوگو ں میں ٹریفیک حوالے سے شعور و آگاہی کے لیے مورخہ تین مئی سے سکردو میں پندرہ روزہ ٹریفک آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اور ان پندرہ دنوں کے دوران لوگوں کو ٹریفیک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایس ایس پی سکردوسمیت تمام اعلی آفیسران گاڑیوں کے ڈرئیوروں اور لوگو ں کو تریبت دینگے ۔ ضلعی سکردو میں سیکورٹی تناظر میں کالی شیشے والی گاڑیاں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی ۔اور مختلف اہم جہگوں میں نوپارکنگ کے بورڈ آویزاں کیے جائینگے ۔ اور شہر میں زیادہ ٹریفیک والے مقامات میں ٹریفیک کے قوانین کے موثر عمل درآمد کو یعقنی بنائی جائے گی۔

یہ بات ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن نے آج ایس ایس پی آفس سکردو میں زرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ٹریفیک کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفیک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو قابو پانے کے لیے میڈیا ،سرکردگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بلخصو ص علاقے کے نوجوانوں کے تعاون سے علاقے کو جرائم سے پاک علاقہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان بلخصوص ضلع سکردو پورے علاقے کا پر امن خطہ ہے اور علاقے کے پر امن ماحول قائم دائم رکھنے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے زرئعے موثر اقدامات کیے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی مقام استک میں سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کیا گیا ہے اور کمیر ے کی تنصیب سے علاقے میں داخل ہونے والوں لوگوں کی اسکینگ ہورہی ہے اور کسی بھی شرپسندہ کو آسانی سے سکردو میں داخل ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفیک کے حوالے سے پچاس سے زیادہ بینرز تیار کیے گئے ہیں اور سکردو شہر کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف مقامات میں آویزں کیے جائینگے جس میں ٹریفک کے حوالے سے ضڑوری ہدایات اور ٹریفیک قوانین درج ہونگے ۔ اور ٹریفیک اور پیدل چلانے والوں کے لیے بھی خصوصی ہدایات کا اندارج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو یادگار چوک سے پی آئی اے آفس تک ٹریفک کا بڑا رش ہے ۔ اور ٹریفیک کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے بھی ٹریفک میں خلل پیدا کرتے ہیں ۔ٹریفیک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نو پارکنگ بورڈز بھی لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی موثر چیکنگ کی جائے گی ۔ اور کالے شیشے والے کاروباری لوگوں کو بھی واضع ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ آئیندہ کسی بھی گاڑی کو کالے شیشے فروخت نہیں کرینگے اس کے علاوہ ٹریفک میں مامور افراد کالے شیشے والی گاڑیوں کی موثر چیکنگ کرکے شیشے اترار دینگے۔ انہوں نے استک چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے کالے شیشے اترانے پر پولیس سپاہی کو انعام اور اسناد سے بھی نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نو عمر بچوں کا گاڑیاں چلانے کے خلاف بھی موثر کارروائی کی جائے گی اور نوعمر بچوں کو رنگے ہاتھوں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑنے کی صورت میں ان کے والد ین کو طلب کر کے تنبیہ کی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف اگلی مرتبہ موثر کارروائی کی جائی گی ۔ ضلع سکردو کے گاڑیاں چلانے کی تربیت دینے والے پولیس سکول کو دوبارہ فنکشنل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانے کے لیے بہتر تربیت دینے والے انسٹریکڑز فراہم کیے جائینگے جو گرونڈ کے علاوہ روڑ میں بھی گاڑیاں چلانے کی تریبت دینگے ۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس آئیمندہ اپنا پرنٹیڈ لائنس تریبت کے بعد ڈرئیور وں کو فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی سکردو نے کہا کہ منشیات کے حوالے سے لوگوں کی سخت شکایات موصول ہورہی ہیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں لسٹنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ مشتبہ افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ایس ایس پی سکردو نے پولیس کی کارکردگی کا خصوصی زکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سکردو میں تین لاکھ روپیے کی چوری کے ایک واردات کو اگلے روز میں ہی سراغ لگایا اور استک چیک پوسٹ سے ملزم کو پکڑ کر ان سے ایک لاکھ ۷۱ ہزار روپیے موقع پر ہی ریکور کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمیونٹی کے لوگوں سے بھی بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔صحافیوں کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ پورے ضلع میں دس اشتہاری ملزمان ہیں اور یہ اشہتاری ضلع سکردو کے باشندے بھی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ ضلع بھر میں تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سایکل سوار پر بھاری جرمانہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر ہی محکمہ پولیس کے اہلکاروں اور میڈیا کے موٹر ساےئکل سوار وں کو مفت ہیلمٹ پہنائی ۔بریفیگ میں میڈیا کے نمائیندوں نے ٹریفیک کے نظام کا بہتر کرنے کے لیے مفید تجاویز بھی دیں ۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کے اعلی آفیسران بھی بریفینگ میں موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button