سیاحت

سیاحوں کے لئے این او سی کی شرط گلگت بلتستان کی عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے، تعارف عباس رہنما کے این ایم

گلگت(خبرنگارخصوصی)گلگت بلتستان کیلئے غیر ملکی سیاحوں کیلئے وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی کا نفاذ خطہ قراقرم کے بیس لاکھ عوام کا معاشی قتل کے مترادف اور سیاحت کے شعبے کے ساتھ زیادتی ہے۔بدھ کے روز قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری تعارف عباس نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے سیاح صرف گلگت بلتستان کے قدرتی حسن سے مالامال سرسبز و شاداب ہو نے ،جنگلوں آسمان سے باتیں کرنے پہاڑی چوٹیوں جھیلوں اور صاف ستھرے آبشار و آب و ہوا سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں جس سے مقامی لوگوں کے ٹرانسپورٹ ہوٹلز ودیگر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے اور اسی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے گھر کے چولہے جلتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے این او سی کے نام پر تنگ کرنے کا مقصد گلگت بلتستان کے غریب عوام کی واحد صنعت کو ایک سازش کے تحت ناکام بنانا ہے اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے سیاحت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔

تعارف عباس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کریں اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات مہیا کرے تاکہ دنیابھر سے لوگ گلگت بلتستان زیادہ سے زیادہ سیاحت کے غرض سے آسکیں اور مقامی کی معاشی ترقی کے ساتھ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button