سیاست

دو سالوں کے دوران 82 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے، ابراہیم ثنائی اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

گانچھے ( محمد علی عالم ) وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی ، پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ ، شیرین اختر اور رکن کونسل سلطان علی خان نے پارٹی سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے دو سال کے عرصے میں گلگت بلتستان میں 82ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی سکمیوں پر کام شروع کر کے تاریخ رقم کر دی سابقہ دورحکومتوں نے صرف دعوے اور میرٹ کی پامالی کے علاوہ کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی علاقے میں ترقی ہضم نہیں ہو رہے ہیں اس لئے ہماری حکومت پر بے جا تنقید کر رہے ہیں گانچھے میں اربوں روپے کی سکیمیں لائی ہے جس میں سلینگ ٹو ہوشے روڈ میٹلینگ ، سلینگ آر سی سی پل اور کھر فق آرسی سی پل جیسے میگا پروجیکٹ شامل ہیں ان کی ٹینڈر ہو چکا ہے اور بہت جلد کام شروع ہو جائے گا سابقہ حکومت نے ضلع میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا پچھلے سال ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی نقصانات سے بچانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے حفاظتی بند تعمیر کئے انہوں نے کہا کہ ایفاد پروگرام کے تحت 42ارب کے پروجیکٹ میں گانچھے کو شامل کیا اور ضلع میں 8پروجیکٹ پر بنجر اراضی پر آبادی شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے حکومت کے پانچ سالوں میں گانچھے میں قہر آلود دور گزرا۔ اور گلگت بلتستان میں جمہوریت اور جمہوری عمل کا قتل عام اور اداروں میں بے جا مداخلت اور آفیسران پر دباو ڈال کر اپنے جیالوں کو غیر قانونی طریقے سے نوازا گیا اس طرح اداروں کو تباہ کیا تاہم ہماری حکومت آتے ہی میرٹ کی بحالی اور اداروں کو مستحکم کیا ہماری کسی وزیر یا ممبر سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت نہیں کرتے ہیں سابقہ دور میں گانچھے کو ترقیاتی کاموں سمیت ہر سطح پر مکمل نظر انداز کیا ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر توجہ دیا اور چھوڑے ضلعوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا گا حکومت نے گانچھے کو ترقیاتی کاموں میں ترجہی دیا ہے ہماری سیاسی اعلان اور دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں الیکشن کے وقت کئے گئے تمام اعلانات پرسو فیصد عمل در آمد کر رہے ہیں 30 میگاوارڈ کی غواڑی ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کو وفاقی ترقی و منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ہماری مطالبہ پر منظور کر کے پی ایس ڈی پی میں رکھا ۔محکمہ تعلیم میں 1500آسامیوں کو ایف پی ایس سی کو مشتہر کرنے کے لئے دیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم بھی پچھلے حکومت کی طرح میرٹ کا قتل عام کر کے اپنے شاہنوں کو نواز سکتے تھے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ہم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر میرٹ کی بحالی کے لئے کام کر ر ہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button