نوجوان

لوک ورثہ اسلام آباد میں دیامر یوتھ ٹیلنٹ ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)دیامر یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد لوک ورثہ میں دیامر یوتھ ٹیلنٹ ایکسپو کے عنوان سے اتوار کے روز پروقار تقریب منعقدکیا جائے گا ۔تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام دانشوروں ،مفکرین کے علاوہ شاعر و گلوکار اپنی شاعری اور گلوکاری سے گلگت بلتستان کے عوام کو محضوظ کرینگے ۔

پروگرام کے آرگنائزرز روشن دین چلاسی،نصیر اللہ ،عامر نواز ،شاہ کمال ،احمد جان ،عدنان اور وجاہت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروقار تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان عوام کو دعوت دی جاتی ہے اس تقریب میں گلگت بلتستان کے ہر علاقے و ضلع سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اور عوام میں موجود جنریشن اور کلچر گیپ کو کم کرنے کے حوالے سے ماہرین اپنا رائی دینگے ۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں کلچر اور جنریشن گیپ زیادہ ہے جس کے باعث آپس میں دوریاں پیدا ہورہی ہیںَ اس تقریب کے ذریعے ہم اس جنریشن اور کلچر گیپ کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button