متفرق

ڈاکٹر کاظم نیاز گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری مقرر

گلگت(ارسلان علی)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ، متعددافسرا ن کی تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم سیکریٹیریٹ میں بطور جوائنٹ سیکریٹری تعینات بیسویں گریڈ کے ڈاکٹر کاظم نیاز کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان کے موجودہ چیف سیکریٹری گریڈ21کے افسر طاہر حسین کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعیناتی کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button