متفرق

گلگت میں اسلامی جمعیت طلبہ نے عزم آزادی کشمیر ریلی نکالی، عبدالرشید ترابی اور دیگر نے خطاب کیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام عزم آزادی کشمیر ریلی نکالی گئی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی کی قیادت ریلی فاطمہ زہراہؓ مسجد سے شروع ہوئی اور گلگت پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہو ئی۔ عزم آزادی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے نوجوانان بھارتی جارحیت کے خلا ف کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اُن پر ہونے والی مظالم کی پرزو مذمت کرتے ہیں۔اُن کے ساتھ اظہار ایکجہتی کرتے ہیں۔ عالمی برادری امن کے ٹھیکیداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر اس کا نوٹس لے آج کشمیر میں انسانوں کا شکار کیا جارہا ہے۔ وہاں تعلیمی ادارے قتل گاہیں بن چکی ہیں۔ عالمی برداری اس حالات کا نوٹس لے۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام اس تحریک کا حصہ ہیں اور ہم عالمی برادری اقوام متحدہ، او آئی سی اور دینا بھر کے حکمرانوں ، انسانی حقوق کے اداروں کو یہ واضع کرنا چاہتے ہیں۔کہ ہم اس تحریک سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے کشمیر کے حوالے سے کارگل کا ایک تاریخی واقعہ ہوا جس میں لوگوں نے شہادتیں پیش کی اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار ایکجہتی کیا۔ ہندوستان کے فوج کو یہ پیغام دیا کہ جب تک اس کے ناپاک قدم کشمیر کے سرزمین پر موجود ہوں اس طرف کی کشمیر اور اُس طرف کی کشمیری اس تحریک کا حصہ ہیں۔ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپیل کرے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور دینا میں پھیلے کشمیر عوام کو کہ وہ لائن آف کنٹرول پر مارچ کرے ایسی صورت میں جو بھی نتایج ہوئے اُس کی ذمہ داری عالمی برداری پر ہو گی قبل اس کے کہ ایسی صورت ھال پید ا ہواور کب تک ہم صبر کرے ان بچوں کے کب تک تڑپتے لاشیں دیکھیں گے اور کب تک اپنے گھر نظر آتش ہوتے دیکھیں گے اپنی بہنوں اور بیٹوں کی عصمتیں پامال ہو تے دیکھیں گے۔یہ خطہ مجاہدین کا خطہ ہے ایک جہاد کے ذریعے اس زمین کو آزاد کیا گیا ہے۔ ہم شہداء کے وارث ہیں۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر کئی ریلیوں کی قیادت کی اور 3مئی کو پورے آزادکشمیر میں ریلیاں ہوئیں مرکزی ریلی کی قیادت فاروق حیدر نے کی مگر گلگت بلتستا ن کے وزیر اعلیٰ ،کابینہ اور اسمبلی نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر کوئی بات یا احتجاج یا قرارداد منظور نہیں کی جو افسوس ناک ہے کشمیری پاکستان کے لیے قربا نیاں پیش کر رہے ہیں قائدین حریت کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہندوستان کی سنگینوں میں آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ،شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جاتا ہے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے ایسے وقت میں یہاں یہ منفی پیغام نہیں جانا چاہیے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سید الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجواناں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں  اور ہر فورم پر کشمیر کے آواز کو بلند کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ریلی 25دن پر مشتمل ہو گا۔ اور کشمیر کی حمایت میں مزید ریلیاں نکالی جائیں گی۔

امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی نے آج سٹی ہسپتال کشروٹ کے پاس مسجد فاطمہ الزہرا کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔افتتاح کے موقع پر ملک کی سلامتی، کشمیر کی آزادی اور مسلمانوں کی بقا کے لئے دُعا مانگی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button