عوامی مسائل

شگر میں گریڈ ون ملازمین کو پانچ اور کبھی دس ہزار کی تنخواہیں دی جارہی ہیں

شگر(عابدشگری) کم از کم تنخواہ16000روپے مقرر کرنے کے فیصلے کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں۔ شگر ڈی سی آفس سمیت محکمہ مال کے مختلف اداروں میں تعینات گریڈ ون ملازمین کو سالانہ دس ہزار روپے تنخواہ کا انکشاف۔

تفصیلات کیمطابق شگر تحصیل آفس ،اے سی آفس اور ڈی سی آفس میں اس وقت تقریبا ایک درجن سے زائد ملازمین کنٹیجنٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جنہیں سالانہ طور پر مجموعی کبھی پانچ کبھی دس ہزار روپے اداکی جاتی ہے۔محکمہ مال اور دیگر اداروں میں تعینات گریڈ ون کی کنٹریکٹ ملازمین کی عمر کی سرکاری ملازمت کی حدسے بڑھنے لگے مگر ریگولر نہ ہوسکا۔اور نہ ہی ان بیچاروں کو مناسب تنخواہ ایشو ہوسکا۔یہ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ جن میں بعض ملازمین کی عمر سرکاری نوکری کی حد سے بھی بڑھ چکا ہے۔ تاہم ریگولر ہونے کی امید میں یہ ملازمین ریگولر ملازمین سے بہتر انداز میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملازمین سرکاری ڈاک سمیت سمن وغیرہ پہنچانے کیلئے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتے ہیں۔ تاہم جب بھی کوئی پوسٹ خالی ہوتا ہے تو چور دروازے سے تعیناتی میں عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس طرح ان ملازمین کی حق تلفی ہورہی ہے۔

شگر انتظامیہ کوان ملازمین کے بارے پالیسی مرتب کرنے اور ان کی مستقبل کو بچانے کے بارے میں مناسب حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button