عوامی مسائل

یاسین: نازبر تورمٹ کے مقام پر جیپ ایبل پل ٹوٹنے سے عوام مشکلات کا شکار

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین نازبر تورموٹ کے مقام پر جیب ایبل پل ٹوٹنے کے باعث یاسین بالا،نازبراور طاوس کا زمینی رابط اپس میں منقطع ہوا ہے ۔رابط پل ٹوٹنے سے گاوں نازبر سے طاوس آنے والے سکول کے بچوں کے علاوہ طاوس اور نازبرجانے والے لوک شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ نازبرتورموت جے ایبل پل گزشتہ سال نازبرنالے میں سیلابی طغیانی سے متاثر ہوچکا ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ عامہ غذر نے ایک مقامی ٹھیکیدار کے زریعے فوری طور پرپل کومرمت کرنیکا کام شروع کردیاتھا مگر فنڈزنہ ہونے کے باعث کام کو بند کیا گیا ہے ۔ یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ غذر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نازبر نالے میں پانی کی بہاو میں اضافے سے قبل نابرتورموت پل کوفوری طورمرمت کرکے عوام کے لیے واگزار کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button