جرائم

پولیس نے چلاس بازار میں چوری کی واردات کی کوشش ناکام بنادی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)سٹی تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی ،مین بازار چلاس میں چوری کی واردات ناکام بنا دی۔ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔چلاس شہر میں بڑھتی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر سٹی تھانہ پولیس کے ایس ایچ او خوشحال خان کی نگرانی میں عملے نے خفیہ گشت کا عمل شروع کیا ہوا تھا۔ چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوے حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک کے درمیان میں واقع خوشمیر نامی شخص کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کی غرض سے اندر داخل ہونے لگے تھے ۔اسی اثناء پولیس اہلکاروں نے کمال مہارت سے دکان کے اندر داخل ہونے والے شخص سید امان ولد صادق ساکن تھور کو گرفتار کر لیا۔جبکہ انکے ہمراہ موجود دو مزید ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 49/17بجرائم 457/453/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔گرفتار ساتھی کی مدد سے مزید دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی تفتیش اور تحقیقات سے مزید انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔پولیس کی بروقت کاروائی پر انجمن تاجران دیامر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔جبکہ عوامی حلقوں نے بھی پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button