عوامی مسائل

پھنڈر ریسٹ ہاوس سے ملحقہ انوٹیک نامی گاوں کے مکین صاف پانی کو ترس گئے

غذر(محبت حسین دانش )پھنڈر ریسٹ ہاؤس کے ملحقہ گاؤں ’’انوٹیک‘‘ کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔یہاں کے عوام عرصہ درازسے اس مسلے کا شکار ہیں لیکن حکومت اور کسی سیاسی نمائندے نے بھی اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی ۔ جس کی وجہ سے یہاں کے عوام زندگی کی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔آگ برساتی دھوپ ہو یا سخت سردی کئی میل دور سے پینے کے لیے صاف پانی لانا ان لوگوں کا مقدر بن گیا ہے۔

اس مسلے کا شکار نہ صرف ’’انوٹیک ‘‘ کے مکین ہیںِ بلکہ غذر کے واحد سیاحتی مرکز پھنڈرمیں موجودد سرکاری ریسٹ ہاؤس اور ہوٹلز بھی صاف پانی تک عدم رسائی کی وجہ سے متاثر ہیں۔ ان ہوٹلز میں پینے کے لیے صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے سیاح قیام کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گاؤں میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈ مختص کرے تا کہ یہاں کے عوام کو بنیادی ضرورت میسر ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button